ایسا کیا پرائیوسی کا خطرہ تھا۔۔۔شوبز ستار ے جو واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر آگئے

image
 
پچھلے کچھ دنوں سے واٹس ایپ پر آنے والی نئی پرائیوسی پالیسی نے جہاں عام آدمی کو خوف میں مبتلا کیا وہیں شوبز میں بھی ایک عجیب سی ہلچل مچ گئی۔۔۔ڈیٹا باہر آسکتا ہے اس بات نے ہی سب کی نیندیں اڑا دیں۔۔۔لوگوں نے واٹس ایپ کے متبادل کوئی اور ایپلیکیشن ڈھونڈی اور ٹیلی گرام پر منتقل ہوئے۔۔۔جو لوگ اس پر منتقل ہوئے ان پر تو پکا شبہ ہوگیا کہ ضرور کوئی بات چھپا رہے ہیں۔۔۔
 
عمران عباس
اداکار عمران عباس کی زندگی میں تو آج کل ایسا کچھ بھی نہیں جسے چھپانے کی کوئی وجہ ہو لیکن عمران بھی متبادل نیٹ ورک کی تلاش کرتے کرتے ٹیلی گرام پر ہی آگئے۔۔۔اب خاص باتیں واٹس ایپ پر نہیں ہوں گی
image
 
سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ صاحب کی زندگی میں تو واقعی ایسی کئی باتیں ہوں گی جنہیں چھپانا ضروری ہے۔۔۔پھر چاہے وہ سیاسی ہو یا غیر سیاسی۔۔۔لیکن سہیل وڑائچ نے بھی ٹیلی گرام کو ہی جوائن کرلیا ہے۔۔۔
image
 
ساحر لودھی
کچھ باتیں مارننگ شو کی اور کچھ راز شوبز کے۔۔۔ساحر لودھی بھی ان سب کو چھپانے کے لئے تیار ہوگئے اور پریشانی میں کوئی نئی ایپ ڈھونڈنے لگے۔۔۔جیسے ہی پتہ لگا تو واٹس ایپ سے ناطہ تھوڑا کمزور کر لیا
image
 
عدنان صدیقی
اداکار عدنان صدیقی نے بھی واٹس ایپ کے ساتھ بے وفائی کا کھل کر اعلان کردیا۔۔۔انہیں اس بات سے سخت الجھن ہوئی کہ کیا اب ساری باتیں منظر عام پر آسکتی ہیں۔۔۔تو انہوں نے تنگ آکر ٹیلی گرام پر جوائن کر ہی لیا
image
 
جویریہ سعود
جویریہ سعود کے پاس سے اگر ملتا بھی تو کیا ملتا ۔۔۔انڈسٹری کی ساری گوسپ ۔۔۔لیکن جویریہ سعود نے صاف صاف تہیہ کرلیا کہ پرائیوسی پر کوئی کمپرومائز نہیں۔۔۔اسی لئے واٹس ایپ سے ناطہ ذرا کمزور کرلیا۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: