مجھے بیماری میں پوچھا تک نہیں۔۔۔شوبز فنکار جنہیں شکوہ ہے لوگوں کی بے حسی کا

image
 
کہتے ہیں کسی کو خوشیوں میں بھلے یاد رکھو نا رکھو لیکن غم میں اکیلا نا چھوڑو۔۔۔کوئی جب کسی کی تکلیف میں ساتھ دیتا ہے تو وہ زندگی بھر اس کے دل میں ایک اچھے نام سے محفوظ ہوجاتا ہے اور جو اسے نہیں پوچھتا اس کے لئے ایک شکوہ تو بن ہی جاتا ہے۔۔۔شوبز میں کچھ ایسے نام ہیں جنہیں اس بات کا گلہ ہے کہ جب وہ تکلیف میں آئے تو کسی نے انہیں پوچھا تک نہیں-
 
ساجد حسن
اداکار ساجد حسن انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہے جن سے سب ہی بہت محبت کرتے ہیں اور جو لوگ انہیں قریب سے جانتے ہیں وہ ان کی اس عادت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ساجد حسن دل کے صاف اور کھرے انسان ہیں۔۔۔کچھ عرصہ قبل انہوں نے ایک بہت مشکل وقت کا سامنا کیا جب ایک غلطی انہیں بہت مہنگی اور تکلیف دہ پڑ گئی۔۔ایک ڈاکٹر کی باتوں میں آکر انہوں نے اپنے بال لگوانے کا فیصلہ کیا لیکن معاملہ بگڑ گیا اور ان کے سر پر ایک ایسا زخم بننا شروع ہوگیا جو وقت کے ساتھ ساتھ گہرا اور تکلیف دہ ہوتا چلا گیا۔۔۔پھر انہوں نے ویڈٰیو بنا کر سب کو اس تکلیف سے آگاہ کیا۔۔۔وہ کافی جدو جہد کے بعد فہد مرزا کی ایک سرجری کے بعد اس تکلیف سے نکل تو آئے لیکن بعد میں ایک شو کے دوران انہوں نے شکوہ کیا کہ تم میں سے کون مجھے پوچھنے میرے گھر آیا۔۔۔میں شدید بیماری میں تھا تو کسی نے پوچھا تک نہیں۔۔۔یہ سچ ہے کہ وہ ان سلیبریٹیز کے اور ان سیاستدانوں کے شکر گزار ہیں جو ان کے گھر آئے لیکن کچھ سے ان کا شکوہ بھی بجا تھا۔۔۔
image
 
سلمیٰ ظفر
سلمیٰ ظفر ایک زمانے سے ٹی وی اسکرین پر لوگوں کے چہرے پر کبھی مسکراہٹ اور کبھی آنسو لاتی رہیں۔۔۔بہت کم انٹرویوز میں انہیں دیکھا گیا اور سچ تو یہ ہے کہ انہیں بلایا بھی کم ہی جاتا تھا۔۔۔کیونکہ اکثر مارننگ شوز میں ان کے مانگے گئے تھوڑے سے پیسے بھی لوگوں کو زیادہ لگتے تھے جبکہ انڈسٹری کہنے کو ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی ہے لیکن ان کو پیسے دیتے ہوئے ہاتھ کھینچ ہی لئے جاتے۔۔۔وہ ایک عرصہ تک ہمت کرکے سعود اور جویریہ کی نا انصافی پر آواز اٹھاتی رہیں لیکن انڈسٹری سے بہت ہی کم لوگ ان کے ساتھ آئے اور پھر پیچھے ہٹ گئے۔۔۔انڈسٹری کی بے حسی پر وہ چیخ ہی اٹھیں۔۔۔مشکل ترین دنوں میں وہ تنہا تھیں اور سب بے حس بن چکے تھے۔۔۔انہوں نے نام لے کر سب کو مخاطب کیا کہ سنگیتا نے کس طرح اپنی بہن حنا کو ان کا ساتھ دینے پر جھڑکا۔۔۔سلمی ظفر کے دکھے ہوئے دل کا آج تک مداوا نا ہوسکا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: