لگتا ہے اب یہ صحیح فیصلہ ہے۔۔۔شوبز ستاروں کے نوجوانی میں کئے گئے نادانی کے فیصلے

image
 
کم عمری میں جو محبت محسوس ہوتی ہے کبھی کبھی وہ صرف ایک چھلاوہ ہوتی ہے ۔۔۔جو جونک کی طرح چمٹ تو جاتی ہے لیکن جب الگ ہوتی ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ یہ محبت ایک نادانی کے سوا کچھ نا تھی۔۔۔کچھ ایسے ستارے ہیں جنہوں نے پہلی شادی کم عمری میں کی اور پھر انہیں احساس ہوا کہ یہ فیصلہ شاید ایک نادانی کے سوا کچھ نہیں تھا
 
ولی حامد علی خان
حال ہی میں ولی حامد علی خان کی زندگی میں نئے رنگ شامل ہو ہی گئے۔۔استاد حامد علی خان کے صاحبزادے ولی نے نوجوانی کے دنوں میں اپنی عمر سے خاصی بڑی اداکارہ نور سے شادی کی۔۔۔یہ شادی ان کی فلم کی شوٹ کے دوران ہوئی اور تین سال قائم رہی۔۔۔اس شادی کے دوران ہی ولی اور نور دونوں کو اندازہ ہوگیا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک ایسا فیصلہ تھا جو نور کے لئے جلد بازی اور ولی کے لئے نادانی کے سوا کچھ نا تھا۔۔۔ولی اس علیحدگی کے بعد کافی عرصہ پریشان بھی رہے اور ان کی فیملی اور دوستوں نے انہیں کافی سپورٹ کیا۔۔۔اب انہوں نے سادگی سے شادی کرکے اپنی زندگی بسالی ہے اور کافی خوش ہیں۔۔۔
image
 
اسد صدیقی
اداکار اسد صدیقی جو کہ عدنان صدیقی کے بھانجے بھی ہیں۔۔۔انہوں نے پہلی شادی انتہائی محبت اور خوابوں کے ساتھ فیشن ہاؤس کی اونر ماہم بابر سے کی۔۔۔ماہم ایک اسٹائل کرئیٹر ہیں اور دونوں کی شادی دو سال تک رہی۔۔۔جب یہ شادی ہوئی تو اسد اس وقت نوجوانی اور کم عمری کے سمندر میں تھے اور شہرت نئی نئی زندگی میں آئی تھی۔۔لیکن شادی کے بعد ہی انہوں نے زندگی کے رنگوں کو دیکھا تو کافی کچھ تلخ لگا۔۔۔انہیں اپنا یہ فیصلہ زندگی کی ایک نادانی لگا۔۔۔دوسری بار ان کی شادی زارا نور سے ہوئی اور اب وہ اپنے اس فیصلے سے کافی خوش ہیں۔۔۔
image
 
شہروز سبزواری
شہروز سبزواری والدین کے اکلوتے اور لاڈلے بیٹے ہیں اور وہ کافی کم عمر تھے جب انہیں سیٹ پر سائرہ یوسف سے محبت ہوئی۔۔والدین کو بھی چھوٹی سی سائرہ بھا گئیں۔۔۔دونوں کی جوڑی کو عوام میں بھی مقبولیت ملی لیکن یہ اب ثابت ہو اکہ ان کا یہ پہلا فیصلہ ان کی نظر میں نادانی تھا۔۔۔وہ اب صدف کنول سے شادی کر چکے ہیں اور سائرہ ان کی کم عمری میں کیا گیا ایک نادان فیصلہ ثابت ہوئیں۔۔۔جبکہ خود سائرہ کے لئے بھی کم عمری کے ہی دن تھے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: