|
|
کہتے ہیں کہ شہرت کا نشہ ایسا ہے جو کبھی نہیں
ٹوٹتا۔۔۔اس میں انسان ایک بار گم ہوجائے تو پھر اسی کا ہوجاتا ہے۔۔۔ڈاکٹر
شائستہ لودھی نے اسکرین پر ہمیشہ مارننگ شو کی میزبان کی حیثیت سے ہی داد
سمیٹی تھی اور مارننگ شو کے مقابلوں میں انہیں ٹاپ پر ہی دیکھا گیا۔۔۔ |
|
ایک زمانے تک میزبانی کے فرائض انجام دیئے اور پھر اپنے
کلینک کی ذمہ داریاں بھی سنبھالتی رہیں۔۔۔شائستہ لودھی نے ڈراموں میں بھی
قدم رکھا اور اپنا شاندار ڈیبیو ڈرامہ ’’وعدہ‘‘ سے دیا جس میں وہ فیصل
قریشی کے ساتھ نظر آئیں۔۔۔ان کا کردار ہر اس عورت کو اپنے دل سے قریب لگا
جو شوہر کی محبت کے کھونے سے ڈرتی ہے۔۔۔پھر وہ ڈرامہ خان کے میں آئیں اور
ڈرامہ سے غائب ہوگئیں۔۔۔ |
|
|
|
کافی وقت کے بعد اب دوبارہ ان کو شوٹس میں دیکھا جا رہا
ہے۔۔۔ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں شائستہ لودھی ایک بار پھر نظر آئیں گی
شاندار انداز میں۔۔اس بار بھی ان کا کردار خواتین کو اپنی زندگی کے قریب ہی
محسوس ہوگا۔۔۔ڈرامہ کی تفصیلات ابھی تک باہر نہیں آئیں لیکن ڈرامہ کی ہدایت
کار ہیں مرینہ خان اور اس ڈرامہ میں شائستہ کے ساتھ سرمد کھوسٹ ہوں گے۔۔۔ |
|
|
|
امید ہے کہ یہ ڈرامہ ایک بار پھر شائستہ لودھی کے اداکاری کے کیرئیر کو
اونچائی پر پہنچا دے گا |