ایمن تو بابا کی لاڈلی ہے۔۔۔ایمن منال کے بابا کی یادیں

image
 
باپ تو ہر بیٹی کے لئے بہت قیمتی ہوتا ہے ۔۔۔اور خاص طور پر اگر وہ باپ بھی بیٹیوں کے لئے دیوانہ ہو تو کیسے نا اس باپ کی قدر کریں۔۔۔پچھلے دنوں شوبز کی دو بہت پیاری اور محنتی بیٹیوں ایمن اور منال کے اپنے والد کو کھو دیا۔۔
 
یہ ایک ایسی موت تھی جس نے شوبز میں ہی نہیں بلکہ ایمن منال کے کئی فینز کو بھی اداس کردیا۔۔۔جب ایمن اور منال اٹھارہ سال کی تھیں تو ان کے امی اور بابا ان کے ساتھ ایک مارننگ شو میں گئے اور یہ ان کے بابا کی کسی بھی شو میں پہلی اینٹری تھی۔۔۔
 
اس شو میں ایمن بابا کی لاڈلی بن کر آئی تھیں اور ان کے والد نے بتایا کہ میں جب بائیس برس کا تھا تو میری شادی ہوگئی اور ان دونوں کی پیدائش کے بعد میں کہتا تھا کہ تھوڑی بڑی ہوں گی تو پھر سنبھالوں گا۔۔۔ان کی امی ہی انہیں دیکھتی تھیں۔۔۔ایمن کے بابا اپنی بیٹیوں کے لئے بہت زیادہ حساس تھے۔۔۔ایمن نے بتایا کہ ڈرامہ ’’بے قصور‘‘ میں جب میں نے خودکشی کا ایک سین کیا تو گھر آتے ہی بابا کی آنکھوں کے آنسو دیکھ کر ڈر گئی۔۔۔
 
image
 
ایمن کے بابا ویسے تو پیسے زیادہ خرچ کرنے پر ناراض ہوجاتے تھے لیکن جب بیٹیاں خوشی خوشی اپنی شاپنگ دکھاتی تھیں تو فوراً ہی مان بھی جاتے۔۔۔ایمن منال کا کہنا تھا کہ بابا غصے کے کافی تیز ہیں اور ان کا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ بھی جاتا ہے۔۔۔منال اس معاملے پر بابا پر ہی گئی ہے۔۔۔
 
جب ایمن کا رشتہ آیا تو منیب سے ایک خاص ملاقات کی اکیلے میں اپنی بیٹی کے حوالے سے۔۔۔منیب ایمن کے بابا سے کافی ڈرتے بھی تھے۔۔۔لیکن رشتہ طے کرتے ہوئے منیب کی فیملی دیکھ کر ہی ایمن کے بابا کافی مطمئن ہوگئے تھے۔۔ایمن کا کہنا تھا کہ بابا سے میں سب سے زیادہ ضدیں کرتی ہوں۔۔۔
 
ایمن کے والد نے بیٹیوں کو شادی کے حوالے سے بھی آزادی اور خود مختاری کا احساس دیا اور کہا کہ میں بچیوں کی پسند کو اہمیت دیتا ہوں۔۔۔
 
image
 
اپنی بیٹیوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جب یہ چھوٹی تھیں اور ابھی بھی کسی شادی میں یا کسی رشتہ دار کے گھر چلی جائیں تو میں رات کو لینے چلا جاتا ہوں کہ بس جلدی گھر آجاؤ۔۔۔اور یہی حال ان کا ہے کہ میرے بغیر رہ نہیں پاتیں۔۔۔
 
اب جبکہ وہ اس دنیا میں نہیں تو ایمن اور منال کو ان کے بغیر رہنا تو پڑے گا ، ساتھ ہی اپنی والدہ اور چھوٹے بھائیوں کو بھی سنبھالنا ہوگا جو اب اس صدمے سے گزر رہے ہیں ۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: