اب دوبارہ موٹاپے کا شکار ہیں۔۔۔وہ شوبز ستارے جنہوں نے وزن کم کر کے دوبارہ بڑھا لیا ہے

image
 
کہتے ہیں وزن کم کرنے کی کوششوں میں انسان اپنا بہت دل مارتا ہے۔۔۔کھانا کم کردینا، سستی کم کردینا، بھاگ دوڑ شروع کردینا، ڈائٹ کا خاص خیال رکھنا۔۔۔لیکن جب یہ وزن کم ہوجاتا ہے تو پھر اسے قائم رکھنا بھی اتنا آسان نہیں۔۔۔شوبز کے کچھ ستاروں نے اپنا وزن کم کرنے کے بعد دنیا کو حیران کیا اور پھر کچھ عرصہ بعد ہی اپنا وزن پھر بے تحاشا بڑھا لیا۔۔۔
 
شبیر جان
اداکار شبیر جان پی ٹی وی کے ان اداکاروں میں سے ہیں جن پر انڈسٹری کی خوبصورت ترین خواتین بھی فدا تھیں۔۔۔لیکن پھر انہوں نے جب دوسری شادی کی اور بچوں کے بعد دنیا کے جھمیلوں میں مصروف ہوئے تو وزن کو بھلا ہی بیٹھے۔۔۔بیٹھے بیٹھے صرف کھانا اور سستی کے ساتھ وقت گزارنا انہیں بھاگیا۔۔۔وزن کچھ اتنا بڑھ گیا تھا کہ لوگوں نے پہچاننے سے ہی انکار کردیا تھا۔۔۔پھر انہوں نے کچھ عرصہ ڈراموں سے کنارہ کشی بھی اختیار کی۔۔۔لیکن انہیں جوش چڑھا اور انہوں نے اپنا وزن بہت حد تک کم کرلیا۔۔۔اتنا کم کہ مارننگ شوز میں انہیں بلا کر ان سے ٹپس لی جانے لگیں۔۔۔کس طرح انہوں نے کاربز کو چھوڑ کر پروٹین اور فیٹس سے دوستی کی۔۔لیکن یہ عرصہ بھی اپنی مدت اب کھوچکا ہے اور شبیر جان کو پچھلے کچھ عرصہ میں دوبارہ موٹاپے کی طرف مائل دیکھا گیا۔۔۔اب ان کا وزن پھر کافی بڑھ گیا ہے۔۔۔
image
 
فرح شاہ
اداکارہ فرح شاہ ایک زمانے میں نیوز کاسٹر تھیں اور انتہائی اسمارٹ خاتون تھیں۔۔۔پھر اداکاری میں بھی انہیں اچھے کرداروں میں لیا گیا لیکن پھر انہوں نے انتہا سے زیادہ وزن بڑھا لیا اور اپنی عمر سے دو گنا بڑی دکھنے لگیں۔۔۔ڈراموں میں نہیں ماؤں کے کردار میں لیا جانے لگا اور ان پر کوئی بھی کردار اچھا نہیں لگتا تھا۔۔۔لیکن فرح شاہ نے اس بات کو سمجھا اور اپنا وزن حیرت انگیز حد تک کم کیا۔۔۔چہرے کی سرجری بھی کروائی ور پھر سکرین پر واپس آئیں۔۔۔ابھی لوگ انہیں اس انداز میں دیکھ کر خوش ہو ہی رہے تھے کہ آہستہ آہستہ ونز نے دوبارہ اپنی جگہ بنانی شروع کردی۔۔۔پچھلے کچھ دنوں سے انہیں ڈراموں میں پھر موٹاپے کی طرف مائل دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔
image
 
یاسر نواز
اداکار یاسر نواز کا بڑھتا ہوا پیٹ انہیں ہر کردار میں سے پیچھے دھکیلنے لگا تھا۔۔۔بیگم حد سے زیادہ اسمارٹ ہورہی تھیں اور یاسر نواز اپنی عمر سے دو گنا بڑے معلوم ہوتے تھے۔۔۔لیکن پھر کچھ عرصہ پہلے اچانک ہی یاسر نواز کی محنت رنگ لائی اور انہوں نے اپنی زبردست فوٹو شوٹ سے سب کو حیران کیا جس میں نا صرف ان کا وزن کم تھا بلکہ کلین شیو ہوکر انہوں نے انتہائی نوجوان لک دیا تھا۔۔۔لیکن یہ تعریف وہ بہت جلدی بھلا بیٹھے ہیں اور ایک بار پھر سے موٹاپے سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔۔۔حال ہی میں انہیں ایک مزاحیہ ویڈیٰو میں اپنے بھائیوں کے ساتھ دیکھا گیا تو وزن دوبارہ بڑھ چکا ہے۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: