کیا یہ پھر بیمار ہیں۔۔۔ایسے ستارے جن کی ہسپتال کی تصاویر ضرور آتی ہیں

image
 
بیماری اور تکلیف ہی انسان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔۔۔ہسپتال کا نام سنتے ہی ہر انسان گھبراتا ہے لیکن جب ضرورت پڑتی ہے تو پھر کوئی راستہ بھی سمجھ میں نہیں آتا۔۔۔شوبز کے کچھ ستارے اکثر ہسپتال سے تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں۔۔۔
 
نادیہ جمیل
حال ہی میں نادیہ جمیل نے کینسر جیسے موذی مرض کو بہت ہی بہادری سے شکست دے دی۔۔۔ان کا یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا لیکن وہ ہسپتال سے اپنی مسکراہٹ بھری تصاویر اکثر اپنے فینز سے شیئر کرتی رہیں۔۔۔نادیہ جمیل کی بیماری سے لے کر صحت تک کے اس سفر نے کئی لوگوں کو نئی امید اور ہمت دی اور ان کی ہر تصویر ایک نیا حوصلہ لے کرآتی۔۔۔
image
 
میرا
اداکارہ میرا کی زندگی سے جڑی جب بھی کوئی خبر آتی ہے تو اس کا عموماً مذاق ہی بن جاتا ہے لیکن ایک سال پہلے جب وہ امریکہ میں مقیم تھیں اور ان کے پیٹ میں شدید درد ہوگیا تو انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے پیٹ اور معدہ کے کئی ٹیسٹس ہوئے۔۔ان کی تصویر نے ہلچل مچائی اور لوگوں نے پہلے تو اسے مذاق سمجھا لیکن پھر اس بات کی سچائی جان کر وہ بھی میرا کے لئے دعا گو ہوگئے۔۔۔
image
 
صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کی والدہ تو کینسر کی وجہ سے اکثر ہسپتال میں نظر آئیں اور صبا ان کی خدمت میں مصروف بھی دکھائی دیں۔۔۔لیکن کچھ عرصہ قبل اچانک ہی ہسپتال سے صبا کی خود ایک تصویر آگئی جس میں ان کے ہاتھ میں ڈرپ لگی تھی اور چہرے پر تکلیف کے آثار نمایاں تھے۔۔۔صبا بہت کم ہی درد ظاہر کرتی ہیں بلکہ ان کے چہرے پر ایک فاتحانہ مسکراہٹ ہمیشہ نظر آتی ہے۔۔۔
image
 
نمرہ خان
کچھ سال پہلے نمرہ خان ایک ڈرامہ کی شوٹ کے درمیان ہی تھیں جب ایک کار حادثے نے ان کی زندگی کا رخ ہی بدل دیا۔۔۔نمرہ نے کئی مہینے ہسپتال میں ا ور پھر گھر کے بستر پر گزارے۔۔۔یہ حادثہ ایک ایسا معجزہ تھا جس میں وہ بچ گئیں اور بہت مشکل دن گزارے۔۔۔ہسپتال سے ان کی تصاویر ان کے فینز کے لئے ہمیشہ بہت تکلیف دہ رہیں۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: