|
|
باپ کی محبت اولاد کو وہ خود اعتمادی دیتی ہے جو اسے زندگی کے ہر امتحان سے
با آسانی گزار دیتی ہے۔۔۔شوبز میں بھی ایسی کئی بیٹیاں ہیں جن کے والد نے
ان کی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔۔۔ |
|
حرا مانی اور ان کے والد |
اداکارہ حرا مانی کی مسکراہٹ ان کی زندہ دلی کا ثبوت دیتی ہے۔۔ایک شو میں
جب وہ اپنے والد کے ساتھ آئیں تو ان دونوں کے رشتے نے سب کو ہی حیران
کردیا۔۔۔حرا نے بتایا کہ میں اکلوتی بیٹی ہوں اور میرے چار بھائی
ہیں۔۔۔میرے ابو نے سب کو خود پڑھایا آفس سے گھر آکر۔۔۔مجھے پیار سے اور
بیٹوں کو تھوڑا سختی کرکے بھی۔۔۔میرے ابو نے مجھے کھانا بنانا سکھایا، روٹی
بنانا، کراٹے سکھایا، پیانو بجایا، اور ہر عید سے پہلے وہ مجھے امی سے چھپ
کر کپڑے دلانے لے جاتے ۔۔۔امی کہتیں کہ ایک جوڑا بھی بہت ہے لیکن ابو جب
ساتھ جاتے تو خالی جیب کے ساتھ واپس آتے کیونکہ حرا چودہ جوڑے بناتی تھیں
عید پر۔۔۔والد نے خود اعتمادی اور محبت دینے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی اور
حرا کی زندگی کے ہر مسئلے کا حل آج بھی وہی نکالتے ہیں۔۔۔جب حرا کو غصہ آئے
تو وہ آیت الکرسی پڑھ کر پھونکتے ہیں پھر پیار سے سمجھاتے ہیں۔۔۔ |
|
|
نور بخاری اور ان کے
والد |
اداکارہ نور بخاری کے والد گرچہ اس دنیا میں نہیں لیکن
جب وہ زندہ تھے تو نور بخاری کو لاڈ پیار دینے میں انہوں نے بھی کوئی کثر
نہیں چھوڑی۔۔۔نور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی امی سے اتنا قریب نہیں تھیں جتنا
ان کے ابو ان کے لاڈ اٹھاتے تھے۔۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کے ہاتھ خراب
ہوجائیں گے تو ان سے کوئی گھر کا کام بھی نا کرواؤ۔۔۔نور کی ہر خواہش کا
احترام کرتے تھے اور کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ یہ نا کرو یا وہ نا کرو۔۔۔نور
کا کہنا ہے کہ میں اگر زندگی میں اتنے امتحانات سے گزر گئی تو یہ وہ ہمت
تھی جو میرے باپ نے مجھے دی۔۔۔ |
|
|
آئزہ خان |
آئزہ خان اپنے والد کی خاصی لاڈلی ہی اور کیونکہ وہ بڑی
بیٹی ہیں تو والد انہیں اپنا کاندھا ہی مانتے رہے ہیں۔۔۔آئزہ کی پرورش میں
انہوں نے جو خصوصیات ڈالیں وہ آج سب کو نظر آتی ہیں اور یہ خود اعتمادی اس
اعتبار کی بدولت ہے جو آئزہ کے والد نے انہیں دیا۔۔آئزہ کی شادی کے وقت ان
کے چہرے پر بیٹی کی محبت کی کہانی واضع لکھی تھی اور نکاح کے وقت آئزہ کے
آنسو بتا رہے تھے کہ خوشیوں کی قدر کم ہوجاتی ہے جب وہ والد کے بغیر رہنے
کا سوچتی ہیں۔۔ |
|