|
|
جوائنٹ فیملی میں رہنا بھی ایک آرٹ ہے اور ایسے کئی لوگ ہیں جو اس فن کو
بخوبی نبھا رہے ہیں۔۔۔شوبز اداکاراؤں میں بھی ایسی کئی ہیں جو ابھی بھی
سسرال میں ہی رہتی ہیں اور باقاعدہ چھٹی کے دن میکے رہنے جاتی ہیں۔۔۔ |
|
فاطمہ آفندی |
فاطمہ آفندی کی شادی کنور ارسلان سے گرچہ پسند کی شادی تھی لیکن رخصت ہو کر
وہ ایک سسرال میں ہی گئیں اور وہیں رہتی ہیں۔۔۔فاطمہ کو کبھی بھی ان کے
سسرال کی طرف سے کوئی تکلیف نہیں ہوئی اور وہ ہمیشہ ان کے ساتھ آرام سے
رہتی ہیں۔۔۔گھر میں جو اپنی پسند سے کرنا ہو تو وہ کر ہی لیتی ہیں |
|
|
ایمن |
ایمن کی شادی جب منیب بٹ سے ہوئی تو منیب کے والد کی
محبت دیکھ کر ہی ایمن کے والد مطمئن ہوئے تھے۔۔منیب کے گھر والے ہمیشہ جڑ
کر رہتے ہیں اور ایمن نے بھی اس بات کو تسلیم کیا اور وہ بہت خوشی کے ساتھ
منیب کی فیملی میں گھل مل کر رہتی ہیں۔۔۔انہوں نے سوچا ہی نہیں کہ وہ الگ
گھر لے کر رہیں۔۔۔ |
|
|
ثروت گیلانی |
ثروت گیلانی کی تو اپنی ساس سے بہت زیادہ دوستی ہے اور
ان کی شادی کا ڈریس بھی ساس نے ہی ڈیزائن کیا۔۔۔سسر کے ساتھ ڈائٹ کے حوالے
سے بھی کافی اچھا رشتہ ہے کیونکہ وہ ان باتوں میں کافی ساتھ بھی دیتے ہیں
اور دونوں ساس سسر کے ساتھ رہتے ہوئے ثروت کو کبھی بھی احساس ہی نہیں ہوتا
کہ وہ کوئی الگ سیٹ اپ کریں۔۔۔ |
|
|
ماہم عامر |
اداکارہ ماہم عامر کی زندگی میں فیضان کو داخل کرنے والی
تو ان کی ساس ہی تھیں پروین اکبر۔۔۔فیضان شیخ کی شادی کو لے کر گھر والوں
کی یہ خوشی اور محبت ماہم کو یہ سوچ بھی نہیں دیتی کہ وہ کبھی بھی الگ ہو
کر رہیں۔۔۔سسرال کی سپورٹ کے سہارے یہ دونوں میاں بیوی بہت کامیاب زندگی
گزار رہے ہیں |
|