یہ آئیڈیا فیصل کا تھا۔۔۔شوبز ستاروں کے بچوں کی پہلی سالگرہ کے آئیڈیاز

image
 
بچے کی پہلی سالگرہ ہر ماں باپ کے دل کے بہت قریب ہوتی ہے اور وہ اسے ایک نئے اور خاص انداز میں ماننا چاہتے ہیں۔۔چاہے پہلی سالگرہ پر بچے کو یہ پتہ بھی نا چلے کہ اس کے ماں باپ نے اس دن کو منانے کے لئے کتنے زبردست آئیڈیاز کا اہتمام کیا ، تب بھی بچے سے زیادہ اس کے والدین یہ خوشی منا لیتے ہیں۔۔۔شوبز میں بھی کچھ نام ایسے ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے بچوں کی پہلی سالگرہ منائی اور دھوم دھام سے منائی-
 
فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی کے ننھے سے فرمان ہو گئے ہیں ایک سال کے۔۔۔ایک انتہائی خوش مزاج بچے ہیں اور اماں ابا کے دل کی ٹھنڈک ہیں۔۔۔کیونکہ یہ اپنی بہن کی پیدائش کے کافی سال بعد آئے ہیں تو ذرا لاڈلے بھی زیادہ ہیں۔۔۔فیصل قریشی نے فرمان کی پہلی سالگرہ کو منانے کے لئے کچھ الگ اندا زمیں سوچا۔۔۔تھیمز تو بہت تھیں لیکن ان کا دل چاہتا تھا کہ کچھ ایسا ہو جو دیسی ٹچ دے۔۔۔بیگم سے مشورہ کیا اور کافی دن تو کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔۔۔لیکن پھر فیصل قریشی نے اسے ایک دم ڈھابہ اسٹائل دینے کا سوچا۔۔۔اور تھیم رکھی ٹرک آرٹ۔۔۔یہ تھیم پہلی سالگرہ کے لئے سوچتے ہوئے اکثر لوگ گھبراتے ہیں لیکن فیصل قریشی نے اپنے کپڑے بھی اسی طرح کے بنوائے جیسے ننھے فرمان کے اور ثنا فیصل کی بیٹی آیت نے بھی ٹرک آرٹ کی تھیم کے لحاظ سے اپنی تیاری کی۔۔۔اس تھیم میں رنگ آئے فرمان قریشی کی مسکراہٹ سے۔۔۔سالگرہ میں ان کے قریبی دوست بھی آئے اور کوشش کی کہ تھیم کے حساب سے ہی تیار ہوں۔۔۔
image
 
image
 
شیف سامعہ
شیف سامعہ نے بنیاد ڈالی ہر مہینے بچوں کی سالگرہ کے اہتمام کے حوالے سے۔۔۔پہلے بیٹی کی سالگرہ ہر مہینے منائی اور پہلے سال کو یادگار بنایا اور پھر ننھے حمدان کی آمد کے بعد بھی یہ روایت قائم رہی اور لاک ڈاؤن کے باوجود یہ کوشش انہوں نے بہت اچھی طرح پوری کی۔۔۔اب جبکہ ان کے بیٹے حمدان کی پہلی سالگرہ تھی اور یہ وہ موقع ہوتا ہے جب آپ کے سارے رشتہ دار اور دوست بھی باقاعدہ شریک ہوتے ہیں تو انہوں نے کچھ بڑا اور مزیدار کرنے کا سوچا۔۔۔حمدان کی پہلی سالگرہ کی تھیم تو شاہی تھیم تھی لیکن ساتھ ہی انداز بھی کافی شاہی تھا۔۔۔ایک خاص اینٹری میں دونوں بہن بھائی سالگرہ میں داخل ہوئے اور پورے گھر نے ایک جیسے کپڑے پہنے۔۔۔
image
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: