راز تو سارے میری بہن کو ہی معلوم ہیں۔۔۔شوبز کے بھائی جو بہنوں کے بہت قریب ہیں

image
 
بہنیں تو ویسے بھی بھائیوں کے لئے کسی تحفے اور نعمت سے کم نہیں کیونکہ ماں باپ کے بعد اگر کوئی بہت سچائی سے ساتھ نبھاتا ہے تو ان میں بہنوں کا نام بھی سب سے اوپر آتا ہے اور شوبز میں ایسے کئی بھائی ہیں جنہیں بڑی ہی محبت کرنے والی بہنیں ملی ہیں
 
حمزہ عباسی
حمزہ عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ ایک ایستھیٹک ڈاکٹر ہیں اور وہ حمزہ سے بھی بہت پہلے کئی شوز میں آیا کرتی تھیں۔۔۔ڈاکٹر فضیلہ کا ان کے بھائی سے عمر میں تو کافی فرق ضرور ہے لیکن دونوں ایک دوسرے کے لئے دوست سے کم نہیں۔۔۔حمزہ کی زندگی میں ان کا کردار بہت اہم ہے اور اکثر حمزہ عباسی کے بیٹے کو پھپھو کی گود میں ہی دیکھا گیا ہے۔۔یعنی وہ اس کے سارے نخرے ایسے ہی اٹھاتی ہیں جیسے خود حمزہ کے۔۔۔
image
 
جاوید شیخ
اتنے کامیاب سپر اسٹار ہونے کے باوجود اگر کوئی جاوید شیخ سے پوچھے کہ ان کی کمزوری کیا ہے تو وہ سب سے پہلے اپنے بچوں اور اپنی بہن کا نام لیں گے۔۔۔ان کی ایک بہن کی شادی بہروز سبزواری سے ہوئی ہے جو ان کی کافی لاڈلی بہن ہیں اور وہ اپنی زندگی کے سارے راز اپنی بہن سے لازمی شیئر کرتے ہیں۔۔بہن کے ہاتھ کے کھانے کے لئے وہ شدید تھکے ہوئے بھی ہوں تو جا سکتے ہیں اور بہن بھی ان کا چہرہ دیکھتے ہی ان کے مسائل کو سمجھ جاتی ہیں۔۔۔
image
 
علی انصاری
شوبز انڈسٹری میں آج کل تیزی سے اپنی جگہ بنا رہے ہیں علی انصاری اور وہ ہمیشہ سے ہی اپنی بہن مریم انصاری کے فین رہے ہیں۔۔۔علی کا کہنا ہے کہ میری بہن میرا جگر ہے، میری سب سے بہترین دوست، میری رازدار اور سب سے بڑ ھ کر میری ٹرینر اور میری نیوٹریشنسٹ بھی۔۔ان دونوں بہن بھائیوں نے حال ہی میں اپنے والد کی جدائی کا دکھ بھی سہا اور دونوں کی دوستی اتنی زیادہ ہے کہ اکثر لوگ انہیں بہن بھائی سے زیادہ بہترین دوست ہی سمجھتے ہیں۔۔۔
image
 
فیضان شیخ
اداکار اور میزبان فیضان شیخ کی اپنی چھوٹی بہن رابعہ کلثوم سے دوستی بہت گہری ہے اور یہ دونوں ہی ایک دوسرے کو کافی سپورٹ کرتے ہیں۔۔۔رابعہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر بھی فیضان شیخ کو یہی کہا کہ جو پیار اور سپورٹ فیضان شیخ نے مجھے دی ہے وہ بہت کم بھائی دے سکتے ہیں اور کاش کہ میں بھی اتنی ہی اچھی انسان بنوں جیسا کہ فیضان شیخ ہیں۔۔۔دونوں کی دوستی میں ایک ساتھ ڈانس، ایک ساتھ ہر شرارت، ایک ساتھ راز ، ایک ساتھ ہر خوشی شامل ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: