چلو آؤ انگریزی بولنے کا مقابلہ کرتے ہیں۔۔۔ستاروں کی دنیا میں ہلچل مچ گئی

image
 
معاشرے میں جہاں کئی اچھے پہلو ہیں وہیں کچھ ایسے چہرے بھی نظر آجاتے ہیں جنہوں نے پیسے اور عزت کا جھوٹا لبادہ اوڑھ کر دوسروں کو حقیر سمجھنا اپنا حق سمجھ لیا ہے۔۔۔کچھ ایسا ہی پچھلے دنوں اسلام آباد کے کنولی ریسٹورنٹ کی مالکان نے کیا۔۔۔اور انہوں نے اپنی بوریت مٹانے کے لئے اپنے ہی مینیجر کو انگریزی غلط بولنے پر اس کا مذاق بنا کر ایسے ظاہر کیا جیسے معیار زندگی صرف انگریزی بولنے والوں کا ہی شیوہ ہے۔۔۔اور جو یہ زبان صحیح نا بول پائیں وہ دماغی طور پر اور عزت کے لحاظ سے کمتر ہیں۔۔۔لیکن یہ ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی تو شوبز انڈسٹری بھی چیخ اٹھی اور سب نے اپنے اپنے طور پر جوابات دینے شروع کردئے
 
کبریٰ خان
کبریٰ کی زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ ملک سے باہر گزرا اور انہیں اردو بھی بہت مشکل سے ہی بولنی آئی۔۔۔لیکن کبریٰ نے کبھی بھی اپنے انگریزی لہجے کو اپنی شناخت نہیں بنایا اور نا ہی زبان کی بنیاد پر خود کو برتر سمجھا۔۔۔اس ویڈیو کے بعد کبریٰ نے پوسٹ لگائی ’’کہ مجھے بالکل سمجھ نہیں آرہا کہ کس نے انہیں حق دیا کسی بھی آدمی کو دنیا کے سامنے رسوا کرنے کا۔۔۔اور وہ آدمی جو کہ انہی کی ٹیم کا حصہ بھی ہے۔۔۔لیکن دوسری بات یہ کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے۔۔۔ہمارے یہاں انگریز بننا ٹرینڈ ہے۔۔۔
image
 
شنیرا اکرم
شنیرا اکرم پاکستان میں رہتی ہیں لیکن ہر شخص جانتا ہے کہ وہ ایک انگریز ہیں لیکن اردو بولنے اور سمجھنے کو اپنا فخر مانتی ہیں۔۔۔انہوں نے انگریز ہوتے ہوئے بھی کبھی کسی کی انگریزی کا مذاق نہیں بنایا۔۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد شنیرا نے کنولی مالکان کو چیلنج کر ڈالا اور لکھا کہ میں بور ہورہی ہوں تو کیوں نا انگریزی بولنے کا ایک مقابلہ کر لیا جائے۔۔۔دیکھتے ہیں کہ ان کے اس طنزیہ جواب کا کیا رد عمل آتا ہے کیونکہ شنیرا کے ساتھ اگر وہ ہار گئیں تو پھر ان کا حشر بھی اپنے مینیجر سے کم تو نا ہوگا۔۔۔
 
انوشے اشرف
انوشے اشرف تو اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مچل گئیں اور انہوں نے لکھا کہ اس ویڈیو کو دیکھنا بھی شرمندہ کر رہا ہے۔۔۔آپ کا اپنے مینیجر سے چاہے کیسا بھی رشتہ ہو لیکن اس ویڈیو سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ ہمارے یہاں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمارا مذاق کسی کا کتنا دل دکھا رہا ہے۔۔۔مجھے ڈر ہے کہ اس ویڈیو سے جس میں اپنے ینیجر کی ٹانگ کھینچ رہی ہیں۔۔۔مت کریں ہلیز۔۔۔پلیز اپنے اندر رحم پیدا کریں۔۔۔کچھ سیکھیں اس وقت سے۔۔۔مزاحیہ بنیں، ہنس مکھ بنیں، سب کچھ بنیں لیکن کسی اور کی کمزوری کا مذاق بنا کر نہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: