ضروری نہیں سب فواد خان کی شکل کے ہوں۔۔۔خوبصورت ستاروں کے پارٹنرز پر جب ہوتی ہے تنقید

image
 
جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن ہمارے معاشرے پر کسی بھی جوڑی کا مذاق بنانا، اس پر پر تنقید کرنا بہت آسان سمجھا جاتا ہے۔۔۔جب بھی کسی خوبصورت یا خوش شکل شخص کی شادی یا منگنی ہوتی ہے تو اس کے پارٹنر میں طرح طرح کی خامیاں ڈھونڈی جاتی ہیں۔۔۔
 
ماریہ میمن
اینکر ماریہ میمن نے پچھلے دنوں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کسی پرانی میمز میں سے ایک میں ان کے شوہر اور ان کی شادی کی تصویر پر لکھا گیا کہ ضروری نہیں کہ سب فواد خان ہوں، کچھ سی ایس ایس کے ٹاپر بھی ہوتے ہیں۔۔۔ماریہ میمن نے کہا کہ میری شادی کو تو کچھ وقت گزر چکا ہے لیکن میری شادی پر بہت بڑی تعداد میں میمز بنائے گئے ۔۔۔یہ والا میم مجھے اور عمر کو پسند آیا اور ہم بہت ہنسے بھی۔۔۔وہ تمام ٹرالنگ اب میری فیملی اور دوستوں کے لئے ایک تفریح ہے۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ لوگوں کی تنقید دو خوش رہنے والوں کے دلوں کو اداس بھی کر سکتی ہے۔۔۔
image
 
صنم جنگ
جب صنم جنگ کی شادی ہوئی تو ان کے دولہا کو لے کر بھی کافی مذاق بنایا جانے لگا۔۔۔جبکہ قسام ایک بہترین پائلٹ اور ایک انتہائی خوش شکل اور اچھے انسان ہیں۔۔۔سب سے بڑھ کر صنم اور وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔۔۔کیا یہ کافی نہیں دو لوگوں کے ایک ساتھ ہونے کے لئے۔۔۔لیکن لوگوں کو تنقید کرنے کے لئے کوئی نا کوئی بہانہ چاہئے تھا۔۔۔لیکن صنم نے کبھی ان باتوں کو اتنا بھی اہم نہیں سمجھا کہ ان پر کوئی جواب دے۔۔بلکہ ان کڑوے لوگوں کو صرف خٓموشیکی مار ہی ماری۔۔۔
image
 
فیروز خان
فیروز خان کی خوش شکلی کے باعث بہت ساری لڑکیوں نے یہ سوچ لیا تھا کہ ان کی بہنیں تو کوئی بہت ہی حسین دلہن ڈھونڈ کر لائیں گی لیکن جب یہ سفر آسان ہوا اور فوراً ہی دلہن ڈھونڈ لی گئی تو سوشل میڈیا تو جیسے جل سا گیا اور بہت سارے لوگوں نے کچھ نا ملا تو اس جوڑ کی پر ہی تنقید شروع کردی۔۔۔فیروز اور ان کی بیگم نے تو کبھی گھاس ہی نہیں ڈالی اس قسم کی باتوں کو
image
YOU MAY ALSO LIKE: