پیدا بھی پاکستان میں نہیں ہوئے۔۔۔ شوبز ستارے جن کا بچپن پاکستان سے باہر ہی گزرا

image
 
پاکستان کا نام اونچا کرنے میں شوبز ستاروں کا ایک بہت بڑا ہاتھ ہے۔۔۔یہ اپنی اداکاری اور اپنے انداز سے دنیا کے کئی ممالک میں ہماری پہچان اور شناخت بنتے ہیں۔۔۔لیکن کچھ ایسے نام بھی ہیں جن کے ماضی میں پاکستان بہت عرصہ تک شامل نہیں تھا۔۔۔یعنی ان کا بچپن تو کیا، ان کی پیدائش بھی پاکستان کی نہیں۔۔۔
 
احسن خان
آج کل ڈرامہ ’’قیامت‘‘ میں قیامت خیز اداکاری اور اپنے نئے شو کی مزیدار میزبانی سے دلوں پر راج کرنے والے احسن خان پاکستان کام دنیا میں روشن کر رہے ہیں- لیکن خود احسن کی پیدائش یوکے میں ہوئی اور ان کے بچپن کا ایک طویل حصہ وہیں گزرا۔۔۔لیکن جب وہ پاکستان واپس آئے تو پھر یہی کے ہوگئے اور ان کی وطن سے محبت اکثر ان کی زبان اور ان کے انداز سے واضح ہوتی ہے۔۔۔
image
 
صنم سعید
اداکارہ صنم سعید کی پیدائش بھی لندن میں ہوئی اور ان کے بچپن کا کچھ حصہ ملک سے باہر بھی گزرا۔۔۔لیکن پیدائش کے کچھ عرصہ بعد ہی والدین واپس پاکستان آگئے تھے اور صنم سعید کا بچپن پاکستان میں بھی گزرا ۔۔۔
image
 
آمنہ شیخ
آمنہ شیخ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور انہیں دنیا بھر میں پاکستان کی وجہ سے پہچانا بھی جاتا ہے لیکن آمنہ شیخ کی پیدائش امریکہ میں ہوئی اور وہ وہاں اکثر اپنا وقت گزارنے جاتی ہیں لیکن بچپن ان کا پاکستان میں بھی گزرا اور تعلیم بھی انہوں نے یہیں سے مکمل کی۔۔۔اعلیٰ تعلیم کے لئے یہ ملک سے باہر بھی رہیں۔۔۔
image
 
ماہ نور بلوچ
ماہ نور بلوچ کے حسن سے تو سب ہی متاثر ہیں لیکن وہ بہت کم لوگ اپنے حوالے سے بات کرنے سامنے آتی ہیں۔۔۔ان کے انٹرویوز بھی بہت کم دیکھے گئے ہیں لیکن پاکستان کے خوبصورت اداکاروں میں وہ سر فہرست ہیں۔۔۔ماہ نور کی پیدائش بھی ملک سے باہر ہوئی اور بچپن بھی کینیڈا میں ہی گزرا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: