دلاں تیر بجا۔۔۔پی پی پی کا یہ گانا کس نے بنایا اور آج کہاں ہے؟

image
 
پاکستان کی سیاسی جماعتیں اپنے جلسوں کو کامیاب بنانے کے لئے برسوں سے میوزک اور گانوں کا سہارا لیتی رہی ہیں۔۔۔خواہ وہ ایم کیو ایم ہو یا پی پی پی یا پھر پی ٹی آئی۔۔۔ایک ایسا ہی گانا جس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسوں میں جان ڈالی اور جو ہر جگہ مقبول ہوا وہ تھا ’’دلاں تیر بجا‘‘
 
ہر زبان پر با آسانی رواں ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے اس ترانے کی موسیقی دینے والے تھے ظہورخان زیبی۔۔۔جس وقت انہوں نے یہ گانا کمپوز کیا اس وقت وہ آنکھوں سے دیکھ نہیں پاتے تھے۔۔۔لیاری چاکیواڑہ کے ایک چھوٹے سے گھر میں مقیم موسیقی سے محبت کرنے والا یہ شخص اب اس دنیا میں نہیں لیکن وہ اپنے اس مشہور گانے کی حقیقت دنیا کو بتا گئے۔۔۔
 
ان کا کہنا ہے ان کی زندگی کے دو ہی مقاصد تھے۔۔۔ایک موسیقی سے محبت اور دوسرا پارٹی سے محبت۔۔۔انہوں نے بینظیر بھٹو کے احترام میں اس گانے کو کمپوز کیا اور وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ کمپوزیشن اتنے ریکارڈز قائم کرے گی۔۔۔انہوں نے بعد میں دوستوں اور جمع کئے گئے پیسوں کی مدد سے اپنی آنکھوں کا آپریشن کروایا۔۔۔
 
image
 
جب یہ گانا بنایا تو ان کے پاس بالکل پیسے نہیں تھے تو انہوں نے بیک اسٹیج ڈانسر شبانہ نوشی سے اس گانے کو گنوایا۔۔۔
 
ظہور خان زیبی کو بس ایک یہ شکایت تھی کہ پارٹی کے نعرے لکھنے والوں تک کو ان کی خدمات کا بہترین صلہ ملا لیکن وہ اس طرح سے آگے نہیں آسکے جس طرح ان کا حق تھا۔۔۔جب انہوں نے بینظیر بھٹو پر بننے والی ڈاکومینٹری میں بختاور بی بی کو یہ گانا گاتے سنا تو انہیں بہت اچھا لگا۔۔۔انہیں لگا کہ اب انہیں ان کی اس کوشش کا صلہ ملے گا لیکن انہیں صرف ڈاکومینٹری میں کریڈٹ کی ایک لائن ہی مل پائی۔۔۔
 
انہوں نے ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کو براہ راست مخاطب کرکے بھی لکھا کہ میں ہوں اس گانے ’’دلاں تیر بجا‘‘ کا روہ رواں۔۔۔لیکن انہیں اس کا کوئی جواب نا ملا۔۔۔
 
 
اس گانے کی دھن کو بالی وڈ میں بھی کاپی کیا گیا اور آج بھی فنکشنز، شادیوں، جلسوں میں اس کی موجودگی لازم و ملزوم ہے۔۔۔لیکن جنہوں نے اس گانے کو بنایا وہ اپنے اس نام کو نا پاسکے جو ان کا حق تھا۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: