|
|
ٹیلنٹ اور شوق اگر موجود ہو تو پھر سیاست دان کا گھر ہی کیوں نا ہو۔۔۔وہ
اپنی منزل تک پہنچ کر ہی دم لیتا ہے۔۔۔وہ زمانے گئے جب لوگ کہتے تھے کہ
کرکٹر کا بیٹا کرکٹر اور سیاست دان کا بچہ سیاست میں ہی جائے گا۔۔۔وقت نے
ساری بازی پلٹ دی ہے۔۔۔پاکستان کے کچھ اداکار اپنے والد کی سیاست سے بالکل
لا تعلق ہیں اور شوبز کی دنیا میں مگن ہیں۔۔۔ |
|
تارا محمود |
اداکارہ تارہ محمود کافی عرصہ سے فلمز اور ٹی وی کی دنیا میں اپنی بہترین
اداکاری سے خود کو منوا رہی ہیں۔۔۔فلم ’’سیڈلنگ‘‘، ’ گڈ مارننگ کراچی‘‘
جیسی فلمیں۔۔۔اور پھر ڈرامہ ’’محبت صبح کا ستارہ‘‘، ’’دیار دل‘‘ ’’سنو
چندا‘‘اور کئی بہترین ڈرامے ان کے کریڈٹ پر شامل ہیں۔۔۔لیکن ان کے حصے میں
ایک صلاحیت یہ بھی آتی ہے کہ وہ وزیر تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی بھی
ہیں۔۔وہ بہت اچھی آواز کی بھی مالک ہیں اور وزیر تعلیم کی بیٹی ہونے کا
انہوں نے کبھی کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔۔۔کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ انہوں نے
سیاست کے زور پر کوئی کامیابی حاصل کی ۔۔۔بلکہ جو کچھ بھی پایا اس میں
خالصتاً ان کی اپنی لگن اور محنت شامل ہے۔۔۔وہ تین بہنیں ہیں اور اپنے والد
کی خاصی لاڈلی ہیں۔۔۔انہوں نے کبھی سیاست میں آنے کی کوشش بھی نہیں کی۔۔۔ |
|
|
میرا سیٹھی |
میرا سیٹھی نے جب اداکاری میں قدم رکھا تو ایک عرصہ تک
یہ کسی کو معلوم ہی نہیں تھا کہ یہ کسی سیاست اور کھیل سے جڑی شخصیت کی
بیٹی بھی ہوسکتی ہیں۔۔۔جیو کے پروگرام میں خبروں پر چڑیا بٹھانے والے نجم
سیٹھی کے گھر کی چڑیا نے ان کے گھونسلے سے زیادہ شوبز کی دنیا کو ترجیح
دی۔۔۔میرا ہی نہیں بلکہ ان کے بھائی علی سیٹھی بھی شوبز کے ہی دلدادہ
نکلے۔۔۔میرا سیٹھی تو آج کل شادی کے بعد ایک ڈیجیٹل شو کی میزبانی بھی کر
رہی ہیں اور ثابت کر رہی ہیں کہ ان کے اندر ایک اینکر کی ساری ٹریننگ موجود
ہے۔۔۔نجم سیٹھی کی سیاست سے ان کے دونوں بچوں نے کوئی بھی دلچسپی نہیں رکھی
اور اب شوبز کی دنیا میں راج کرتے ہیں۔۔۔ |
|