اب ایک اور راز فاش ہوگا۔۔۔حریم شاہ کی زندگی کی ایک اور سچائی

image
 
حریم شاہ تو مشہور ہیں لوگوں کے راز فاش کرنے کے لئے ۔۔۔لیکن ان کی اپنی زندگی میں کوئی نا کوئی ایسا موڑ آہی جاتا ہے جب لوگ یہ جاننے کی کھوج لگاتے ہیں کہ آخر یہ لڑکی چاہتی کیا ہے۔۔۔حریم شاہ ایک متنازعہ شخصیت کی مالک ہیں اور ٹی وی اسکرین اور ڈیجیٹل میڈیا ہر متنازعہ شخص کو اپنے نام کے ساتھ جوڑ کر ریٹنگ کا ایک طوفان مچانا اپنا فرض سمجھتا ہے۔۔۔
 
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اب ایک ویب سیریز میں بھی کام کرلیا ہے۔۔۔اس کا نام ہے ’’راز‘‘ اور اسد علی زیدی اس کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں، جبکہ پروڈیوسر فرحان گوہر ہیں۔۔۔
 
image
 
ڈیجیٹل میڈیا کے لئے بنائی جانے اس فلم کی کہانی کافی پر اسرار قسم کی لگ رہی ہے۔۔۔دیکھنا یہ ہے کہ ایک لڑکی جس طرح بڑے بڑے لوگوں کی زندگی میں طوفان مچا دیتی ہے ، کیا وہ اداکاری میں بھی وہ جوہر دکھا پائے گی۔۔۔
 
image
 
حریم شاہ نے حال ہی میں ایک انتہائی زور دار چانٹا مفتی عبد القوی صاحب کے گال پر رسید کیا۔۔۔اس طمانچے کا جواب بھی شاید ان کو مل جائے کیونکہ مفتی صاحب بھی چپ بیٹھنے والوں میں سے نہیں ۔۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ ویب سیریز تو اس نتیجہ کا شکار نہیں بن جائے گی۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: