|
|
موت بھی کبھی کبھی ماں باپ کی محبت پر حیران ہوجاتی ہوگی۔۔۔جو آخری سانس تک
اپنی اولاد کی فکر میں گھل رہے ہوتے ہیں۔۔۔جو سب سے تکلیف دہ عمل سے گزرتے
ہوئے بھی یہ فکر کرتے ہیں کہ بچوں کا کیا ہوگا۔۔۔شوبز ستاروں نے بھی یہ
تکلیف دہ لمحات دیکھے۔۔۔ |
|
نازیہ حسن کی فکر |
گلوکارہ نازیہ حسن ایک انتہائی صابر اور بھولی بھالی انسان تھیں۔۔۔انتہائی
کم عمری میں انہوں نے کینسر جیسی تکلیف دہ بیماری کا سامنا کیا اور پھر ان
کی شادی کے بعد ہونے والے مسائل نے تو جیسے انہیں نچوڑ کر رکھ دیا۔۔۔ایسی
صورت میں ان کے پاس زندگی کی صرف ایک امید تھی ان کا بیٹا۔۔۔نازیہ حسن کی
اپنے بیٹے سے محبت اتنی شدید تھی کہ جب انہیں کیمو تھراپی سے گزارا جاتا یا
درد کی شدت ہوتی تب بھی وہ صرف اپنے بیٹے کے بارے میں ہی سوال کرتیں۔۔۔اپنے
بیٹے کی پرورش کے حوالے سے وہ آخری سانس تک فکر مند تھیں اور ان کی آنکھوں
میں صرف اسی کی شبیہہ تھی۔۔۔ |
|
|
امجد صابری کی فکر |
امجد صابری اپنے بچوں سے دیوانہ وار محبت کرتے
تھے۔۔۔اکثر شوز میں اپنی بیٹیوں کو لے کر جاتے اور انہیں فکر ہوتی کہ ان کے
بچوں کو آگے سے آگے رکھا جائے۔۔۔اپنے چھوٹے بیٹے کی آواز سنوانے کے لئے شوز
میں باقاعدہ اس کی اینٹری کرواتے اور اکثر ٹی وی شوز کی ٹیمز اس بات کی
گواہ ہیں کہ امجد صابری کی زبان پر اپنے بچوں کا ہی ذکر رہتا تھا۔۔۔جب
انہیں دھمکیاں ملنی شروع ہوئیں تو وہ جان چکے تھے کہ اب شاید وہ کچھ دیر کے
ہی مہمان ہیں۔۔۔اس لئے قتل سے پہلے شو میں ان کی آنکھوں میں آنسو واضح
تھے۔۔۔لیکن جب قاتل ان کے سر پر آپہنچا۔۔۔اور انہیں مارنے ہی لگا تو ان کی
زبان سے جملہ نکالا کہ میرے بچے بہت چھوٹے ہیں۔۔۔اس لمحہ میں بھی اپنی
سانسوں کی ڈور ٹوٹنے سے زیادہ فکر اپنے بچوں کی تھی۔۔۔ |
|
|
خالدہ ریاست |
خالدہ ریاست کو جب کینسر ہوا تو ان کے قریبی دوست یہ
بتاتے ہیں کہ وہ صرف اور صرف اپنے بیٹوں کے لئے فکر مند تھیں اور انہیں
اپنے جانے کا غم نہیں تھا بلکہ یہ سوچ تھی میرے جانے کے بعد میرے بچوں کا
کیا ہوگا- |
|