شکل ہی نہیں آواز بھی ابا جیسی ہے۔۔۔پاکستانی گلوکاروں کے بچے

image
 
نسلیں بنیادوں پر پنپتی ہیں۔۔۔یہ جملہ اس مقام پر صحیح بیٹھتا ہے جب سیاست، شوبز اور دیگر شعبہ جات میں بچے اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔۔۔کچھ یہی ہوتا ہے گلوکاری کے میدان میں بھی۔۔۔بہت چھوٹی عمر سے ہی ریاض شروع ہوجاتا ہے اور باپ یا ماں کو دیکھ دیکھ کر بچے میں بھی شوق اور رنگ جھلکنے لگتے ہیں۔۔۔
 
سجاد علی اور ان کے بچے
سجاد علی پاکستان کے ان نامور گلوکاروں میں سے ہیں جنہوں نے خود بھی کم عمری میں ہی گلوکاری کا آغاز کیا۔۔۔پھر ان کی آواز اور ان کی محنت نے انہیں دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنادیا۔۔۔ایک عرصہ سے وہ دبئی میں مقیم تھے جہاں انہوں نے اپنے چاروں بچوں کی پرورش کی۔۔۔پھر دیکھتے ہی دیکھتے وقت پر لگا کر اڑ گیا اوران کے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بچے باقاعدہ اس میدان میں اپنے جلوے دکھانے لگے۔۔۔سب سے پہلے ان کی بیٹی زوع علی نے باپ کے ساتھ مل کر کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کیا اور دیگر گانے گائے اورسب کو حیران کیا۔۔۔پھر ان کے بیٹے شبیہ علی نے انگریزی گانے گا کر خود کو منوانا شروع کیا۔۔۔اور ان کے ایک اور بیٹے کا ڈیبیو ویڈیو سامنے آیا ۔۔۔خوبی علی نے تو باپ کی صورت ہی نہیں بلکہ آواز اور انداز بھی سمیٹ لیا۔۔۔
image
 
نیرہ نور کے بچے
گلوکارہ نیرہ نور پاکستان کی ان شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے گانا شوق کے لئے گایا اور انہیں شہرت سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔۔۔جب شادی کی تو گھریلو زندگی کو اپنا مقصد بنایا۔۔۔لیکن ان کے دونوں بیٹوں نے ان کے شوق کو اپنے اندر سمو لیا۔۔۔ماں کی صلاحیتوں کے رنگ خود میں جذب کئے اور جعفر زیدی نے باقاعدہ بینڈ بنایا ’’کاوش‘‘۔۔۔اپنے دور کا وہ ایک بہترین بینڈ تھا اور نا صرف جعفر زیدی بلکہ ناد علی زیدی کی آواز بھی کمال تھی۔۔۔کوک اسٹوڈیو میں بھی جعفر زیدی نے اپنی آواز کو منوایا۔۔۔اور دونوں نے ثابت کیا کہ ماں چاہے فیلڈ سے دور تھیں لیکن بچوں میں ان کی شخصیت نے خود کو ڈھال ہی لیا۔۔۔
image
 
فاخر اور ان کے بچے
گلوکار فاخر کے بچے تو ابھی بہت چھوٹے ہیں لیکن منزل اپنی جھلک دکھانا شروع ہوچکی ہے۔۔۔باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دونوں بچوں نے باقاعدہ نا صرف گانے کا آغاز کردیا ہے بلکہ ان کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔۔۔فاخر اپنے دونوں بچوں کے لئے بہت بڑی سپورٹ ہیں اور انہیں آگے بڑھاتے ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: