ناک سے گاتی ہے۔۔۔شاہدہ منی کی کچھ گلوکاروں پر تنقید

image
 
کہتے ہیں کہ مثبت تنقید ہمیشہ بہتری کا سبب بنتی ہے لیکن ہر ایک کی اتنی برداشت نہیں کہ وہ تنقید سہہ سکے اور کچھ لوگ تنقید کرتے ہوئے یہ بھلا دیتے ہیں کہ کہیں ان کی کہی ہوئی بات انہی کے گلے نا پڑجائے۔۔۔لیکن شوبز انڈسٹری میں آج بھی کچھ ایسے دبنگ نام ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ان کی تنقید سامنے والے میں کوئی بہتری لا سکتی ہے اس لئے کہہ دینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔۔۔ حال ہی میں گلوکارہ شاہدہ منی جی نے ایک شو میں کچھ گلوکاروں کے بارے میں اپنی رائے دینی تھی اور انہوں نے بہت کھل کر اس کا استعمال کیا
 
آئمہ بیگ
گلوکارہ آئمہ بیگ کے لئے شاہدہ منی نے الفاظ کا ایک خزانہ ہی کھول دیا۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ مجھے اس کا گانا ناک سے سنائی دیتا ہے۔۔۔یہ گلے کی جگہ ناک کا استعمال کرتی ہے اور میں اسے نمبر کیا دوں، کیا یہ کوئی ریس کا گھوڑا ہے۔۔۔آئمہ بیگ کو اپنی گلوکاری میں گلے کا استعمال کرنا ضروری ہے ورنہ ان کی گائیکی میں کوئی بہتری نہیں آپائے گی۔۔۔
image
 
بلال سعید
گلوکار بلال سعید کے لئے شاہدہ منی تو الفاظ ہی ڈھونڈتی رہیں۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اچھا پرفارمر نہیں ہے اورریاض کی سخت ضرورت ہے۔۔۔بلال سعید کے بارے میں بات کرتے ہوئے خود شاہدہ منی کے پاس اتنے الفاظ تھے کہ انہوں نے سوچا کہ بات کو سنبھالنے کے لئے لفظ با ادب کا اضافہ کردوں ورنہ لگے کا کہ شاید دشمنی ہے۔۔۔میزبان نے کہا بھی کہ بلال سعید کے تو اتنے کامیاب گانے ہیں تو اس پر بھی وہ کہنے لگیں کہ گانوں کا مشہور ہوجانا اتنا اہم نہیں لیکن وہ پرفارمنس نہیں دیتا۔۔۔
image
 
عاطف اسلم
گلوکار عاطف اسلم کی تصویر پر انہوں نے کہا کہ اب بہتر ہوگئے ہیں ۔۔۔ورنہ ان کی قسمت نے ساتھ دیا۔۔۔کیونکہ قوالی کے بعد سے ان کی آواز کے گر پتہ چلے اور انہوں نے بہت دل سے اس قوالی تاجدار حرم کو پڑھا۔۔۔
image
 
علی ظفر
علی ظفر کے لئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت محنتی ہے اور میں نے تو اسے پہلی ہی پرفارمنس میں کہہ دیا تھا کہ یہ بہت آگے جائے گا۔۔۔یعنی علی ظفر کی آواز تو اچھی ہے ہی ساتھ میں ان کی محنت بھی نظر آتی ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: