بابا میرے بال کاٹ دیں۔۔۔شوبز کے بابا کیا کیا کام کرتے ہیں

image
 
ایک دور تھا جب بچوں کو مائیں بھی بھرپور انداز میں سنبھالتی تھیں اور باپ صرف شام میں دفتر سے فارغ ہو کر ساتھ بیٹھتے اور مسائل کا حل نکال کر سوجاتے تھے۔۔۔بچوں کو سنبھالنے کے لئے اب ماؤں کے ساتھ ساتھ باباؤں نے بھی بہت بہترین انداز میں فرائض نبھانا شروع کر دیئے ہیں۔۔۔اور خاص طور پر شوبز کے بابا تو کافی مصروف نظر آتے ہیں-
 
علی کاظمی
راحت کاظمی کے بیٹے علی کاظمی میں ان کی بیگم سے بھی کہیں زیادہ مامتا موجود ہے اور پہلے بیٹے کو بھی وہ اکیلے ہی سنبھال لیتے تھے ۔۔۔اکثر انہیں فلائٹس پر تنہا اپنے چند ماہ کو بچے کو فیڈر پلاتے ، اس کو صاف کرتے اوراس کے ساتھ سفر کرتے دیکھا ہے۔۔۔پوچھنے پر پتہ چلا کہ علی کاظمی اپنی بیگم کے ساتھ ساتھ برابری کی بنیاد پر بچوں کو سنبھالتے ہیں۔۔۔ان کی بیگم اگر نوکری کے سلسلے میں شہر سے یا ملک سے باہر بھی جائیں تو علی کاظمی کو کسی آیا کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ جب ان کا چھوٹا بیٹا پیدا ہوا تو بھی وہ دونوں کو مل کر اکیلے ہی دیکھ لیتے تھے۔۔۔
image
 
بلال قریشی
بلال قریشی کا ایک ہی بیٹا ہے لیکن وہ اس کا خیال ماما کے ساتھ برابر سے رکھتے ہیں۔۔۔حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کے بال کاٹنے کی تیاری کرتے ہیں اور پھر اس کے بال کاٹتے بھی ہیں۔۔۔بلال اکثر اپنے بیٹے کے سارے کام خود ہی کرتے ہیں اور بابا کے ساتھ سوہان کسی دوست سے کم نہیں۔۔۔
 
فیصل قریشی
بڑے بچوں کا تو پتہ نہیں لیکن فیصل قرشی ننھے فرمان کو سنبھالنے میں بیگم کا ساتھ دیتے ہیں۔۔۔جب فرمان کی پہلی سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی تو اس میں ثنا تیار ہونے پارلر چلی گئیں اور فیصل نے بچے کو کھانا کھلانے سے لے کر اس کا ڈائپر چینج کرنے، ان کو سلانے اور اس کو بہلانے کے سارے کام بہت طریقے سے انجام دیئے اور جب شام میں ثنا تیار ہوکر گھر پہنچی تو سالگرہ کے سیٹ اپ کے ساتھ ساتھ ننھے فرمان بھی نہائے دھوئے تیار بابا کی گود میں مسکرا رہے تھے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: