ابھی شادی کا کچھ پتہ نہیں ہے۔۔۔۔شوبز ستارے جن کی منگنیاں ہوئیں طویل

image
 
منگنی درحقیقت ایک ایسا وعدہ ہے جو کسی بھی جوڑے کے درمیان اس لئے ہوتا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کو اپنا نام دے کر شادی کے خوابوں کے سفر پر نکل جائیں لیکن جہاں منگنی کا عرصہ ہوا طویل وہیں کوئی نا کوئی مسائل درمیان میں آہی جاتے ہیں اور یا تو منگنی مزید مضبوط ہوجاتی ہے، یا شادی میں بدل نہیں پاتی یا پھر ٹوٹ بھی جاتی ہے۔۔۔شوبز میں کچھ منگنیاں کامیاب بھی رہیں اور کچھ ناکام اور کچھ ابھی تک سوالیہ نشان ہیں۔۔۔
 
ایمن اور منیب
چھے جنوری 2017 کو انڈسٹری کے دو پیارے سے لوگوں نے دھوم دھام سے منگنی کی اور پھر سب کو ہی انتظار تھا کہ اس جوڑی کی شادی کی خبر کب سامنے آئے گی۔۔۔دونوں کی محبت منگنی کے بعد مزید پروان چڑھی۔۔۔اکثر شوز میں ایمن نے منیب کے ساتھ آنا اس لئے بند کردیا کیونکہ ان کے والد کہتے تھے کہ اب شادی کا انتظار کرو۔۔۔کم ملو۔۔۔کم بات کرو۔۔۔تاکہ بعد میں ایک دوسرے کا احساس مزید بڑھے۔۔۔پھر تقریبا دو سال بعد یعنی 2018 کے آخری مہینوں میں یہ دونوں ایک ہوگئے اور ثابت کیا کہ منگنی نے ان کے رشتے کو مزید خوبصورت بنایا۔۔۔
image
 
جبران اور منشاء پاشا
جبران اور منشا پاشا کی منگنی کو ہوا تو ابھی صرف ایک سے سوا سال ہے لیکن ہر طرف یہی سوال ہے کہ آخر شادی میں دیر کس بات کی ہے۔۔۔جب دونوں خاندانوں میں بھی سب طے پا چکا ہے اور لڑکا لڑکی بھی کوئی کم عمر نہیں ۔۔۔اپنے اپنے میدان میں آگے بڑھ چکے ہیں اور ُہنی طور پر مکمل طریقے سے شادی کے لئے تیار ہیں تو دیر کیوں۔۔۔حالانکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست بھی ہیں لیکن لوگ تو پھر بھی سوال کرتے ہیں۔۔۔
image
 
مومنہ مستحسن اور علی نقوی
گلوکارہ مومنہ مستحسن کی منگنی کچھ سال پہلے علی نقوی سے ہوئی تھی اور دو سال ہی گزرے تھے کہ ان دونوں کے درمیان دوریاں صرف فاصلوں کی نہیں بلکہ دلوں کی بھی ہونا شروع ہوگئیں۔۔۔ایک دوسرے سے محبت کے ساتھ ایک ہونے والی اس جوڑی نے دو سال بعد خاندان کی مشاورت کے ستاھ باقاعدہ اس منگنی کو ختم کردیا۔۔۔درمیان میں جب یہ باتیں اٹھیں تو مومنہ نے اس وقت منع کیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے خود ایک پوسٹ میں اس بات کا اقرار کیا کہ یہ رشتہ چل نہیں پایا اور ختم ہوچکا ہے۔۔۔
image
 
شہریار منور اور ہالا سومرو
اداکار شہریار منور تو شوبز انڈسٹری کے چارمنگ ترین ستاروں میں سے ایک ہیں۔۔۔جب ان کی منگنی کی خبریں سنیں تو کئی دل ٹوٹے بھی تھے۔۔۔پھر لوگوں نے ان کی منگنی کو بے جوڑ بھی مانا لیکن ان کی منگنی ایک انتہائی قابل لڑکی سے ہوئی تھی۔۔۔شہریار کی والدہ کی پسند سے یہ رشتہ طے ہوا تھا اور ایک سال بھی یہ منگنی چل نہیں پائی۔۔۔شہریار کی والدہ نے خود ہی اس منگنی کو ختم کیا اور اب شہریار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پسند سے ہی شادی کریں گے ڈائریکٹ-
image
YOU MAY ALSO LIKE: