|
|
یہ سچ ہے کہ کامیابی اور وقت انسان میں بہت ساری تبدیلیاں لے آتا ہے لیکن
اگر یہ تبدیلیاں آنکھوں کو اچھی لگیں تو بہتر ہے ، کیونکہ عوام بہت جلدی
بدلتے بھیس کو پہچان جاتی ہے۔۔۔شوبز کی اس دنیا میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں
نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت کے انداز ہی بدل ڈالے- |
|
سونیا حسین |
سب کو یاد ہے آج سے دس سال پہلے انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سونیا۔۔۔جس کے
چہرے پر بھولپن تھا اور آگے بڑھنے کے جنون میں وہ اپنی حدوں کو پہچانتی
تھی۔۔ایک ایسے گھرانے سے آئی تھی جہاں ماں کے لئے خود کو محنت کرکے مضبوط
بنایا اور پھر اپنی چھوٹی بہن اور بھائی کے لئے مثال بھی بنی۔۔۔پھر ان کی
زندگی میں ماڈل اور فٹنس ایکسپرٹ واصف آئے اور پھر کس طرح وہ زندگی سے گئے
یہ بھی سب نے دیکھا۔۔۔سونیا نے زندگی کے پیرہن کو بدلنا شروع کردیا
تھا۔۔۔وہ آگے بڑھتے ہوئے اپنی پرانی سونیا کو کہیں چھوڑ آئی تھیں۔۔۔کپڑے
پہننے کا انداز تو بدلا ہی لیکن پچھلے دنوں جس طرح انہوں نے اپنی ایک تصویر
کا جواب دیا اس سے صاف ظاہر تھا کہ وہ خود میں آنے والی کسی بھی تبدیلی کو
منفی سمجھتی ہیں نہیں بلکہ انہیں ایسا سننا بھی پسند نہیں- |
|
|
مایا علی |
ایک مایا علی وہ تھی جو اپنے والد سے انڈسٹری میں
آنے کی ضد کرتی تھی اور پھر ان کے نا ماننے کے باوجود آئیں لیکن اس بات سے
ڈرتی تھیں کہ کہیں ان کا کوئی عمل ان کے والد کے سامنے انہیں شرمندہ ہی نا
کردے۔۔پہلے پردے کے پیچھے کام کیا اور پھر میزبانی کی۔۔۔اس وقت مایا علی کے
اندر مغربی طرز کے لباس پہننے کا شوق ضرور تھا لیکن وہ کسی بھی بولڈ کام سے
نا صرف گھبراتی تھیں بلکہ ان کے ڈراموں میں بھی ایک شرمائی ہوئی اورمعصوم
سی لڑکی کے کرداروں کو ہی دیکھا گیا۔۔۔پھر جب ترقی نے قدم چومے اور لوگوں
کے ساتھ بیٹھنے اور اس دنیا میں اپنی جگہ بنانے کا وقت آیا تو مایا علی کے
انداز بھی بدلنے لگے۔۔۔انہوں نے بھی لوگوں کا فون اٹھانا بند کردیا اور فلم
انڈسٹری کے لئے بھی کام شروع کیا اپنے حساب سے۔۔۔ |
|
|
نوشین شاہ |
اداکارہ نوشین شاہ ایک بہت اچھی عادت کی خاتون ہیں لیکن
یہ وہ نوشین نہیں جو انڈسٹری میں اپنی مرضی سے آئیں اور انہیں اس بات کا
احساس تھا کہ ان کا کوئی بھی قدم انہیں بھائیوں کے سامنے سوال بنا سکتا ہے
تو وہ کافی خیال کرتی تھیں لیکن جیسے ہی نوشین نے انڈسٹری میں قدم جمائے تو
ان کا انداز بھی کافی بولڈ ہوگئے- |
|