|
|
کچھ چہرے چاہے کامیابی کے کسی بھی مقام پر پہنچ جائیں لیکن ان کے چہرے
کا بھولپن نہیں جاتا ۔۔۔سندھی گھرانے کی سب سے چھوٹی بیٹی حبا بخاری کی
معصومیت اور بھولپن دیکھتے ہوئے انہیں ڈرامہ میں بھی بھولی بانو کا
کردار ہی مل گیا۔۔۔ |
|
کسی بھی ایسے انسان کے لئے اس فیلڈ میں آنا مشکل ہے جس کے گھر میں اور کسی
کا بھی دور دور تک شوبز سے کوئی واسطہ نا ہو۔۔۔ان کے دو بھائی اور ایک بہن
ہے ۔۔۔سب شادی شدہ ہیں اور بہن امریکہ میں مقیم ہیں جبکہ ایک بھائی ان کے
ساتھ ہی رہتے ہیں۔۔۔ان کی والدہ اسکول میں پڑھاتی رہی ہیں ۔۔۔اور یہ بھی
اپنی امی کی طرح استاد ہی بننا چاہتی تھیں اورایک دور میں آرکیٹیکٹ بھی
بننا چاہتی تھیں۔۔۔اور اسی دھن میں الہوں نے ایک تعلیمی ادارے میں ایڈمیشن
بھی لیا اور باقاعدہ لاہور جانے والی تھیں گریجویشن کے لئے لیکن یہ ہو نا
سکا۔۔۔ |
|
|
|
سات سال پہلے حبا بخاری اپنی امی کے ہمراہ یوتھ
فیسٹیول میں شرکت کے لئے آرٹس کونسل گئیں ۔۔۔وہاں انہیں حسینہ معین نظر
آگئیں۔۔۔حبا کی امی حسینہ معین کی بہت بڑٰی فین تھیں تو جیسے ہی انہیں
سامنے دیکھا تو ان سے لپٹ گئیں۔۔۔حسینہ معین کی نگاہ حبا بخاری پر پڑی تو
ان کی والدہ سے پوچھا کہ کیا آپ بیٹی کو ڈرامے میں کام کرنے کی اجازت دیں
گی۔۔۔مجھے کب سے ایسے ہی چہرے کی تلاش تھی۔۔۔حبا دل ہی دل میں دعا کر ر رہی
تھیں کہ امی ہاں کردیں لیکن امی نے فورا ہاں نہیں کی اور کہا کہ ابو سے
پوچھ لو۔۔۔والد نے صاف منع کردیا کیونکہ کوئی اس فیلڈ میں نہیں تھا لیکن
پھر بڑی مشکل سے مان گئے۔۔۔ |
|
اپنے کئیریئر کا آغاز آرٹس کونسل کے ایک تھیٹر سے
کیا۔۔۔اور پھر 2015 میں جیو کے آڈیشنز میں منتخب ہوگئیں اورڈرامہ ــ’’تیری
میری جوڑی‘‘ میں معاون اداکارہ کے طور پر آگئیں۔۔۔ |
|
انہیں پہلا معاوضہ ملا نوے ہزار کا اور یہ اپنے پیسوں
کو گھومنے پھرنے پر ہی خرچ کرتی ہیں ۔۔۔ان کو اتنا شوق ہے گھومنے پھرنے کا
یہ چاند تک پر جانے کو تیار ہیں۔۔ |
|
|
|
فٹ رہنے کے لئے ایکسرسائز میں سب سے زیادہ رسی کودتی ہیں۔۔۔اور کافی چٹوری
ہیں کیونکہ بچپن سے ہی ابو کے ساتھ گول گپے اور بن کباب کھانے جاتی تھیں۔۔۔ |
|
ان کے ہاتھ کی بنی چائے گھر میں ہی نہیں بلکہ پورے خاندان میں مشہور
ہے۔۔۔مزاج کے مطابق چائے بناتی ہیں۔۔۔والدہ کے لئے الائچی والی تو ماموں کو
ان کے پاتھ کی کڑک دودھ پتی چائے پسند ہے۔۔۔ |