میں نے آپ کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے۔۔۔شوبز ستارے جن کو دل پھینک کہا جاتا ہے

image
 
محبت تو شاید ایک بار ہی ہوتی ہے لیکن محبت کے دھوکے قدم قدم پر ہوتے رہتے ہیں۔۔۔شوبز ستاروں پر تو الزام ہے کہ ان کو خوبصورتی اتنی متاثر کرتی ہے کہ یہ اس سے دوستی کرنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں۔۔۔کچھ پر بار بار فلرٹ ہونے کا الزام اتنی بار لگا ہے کہ اب وہ ان باتوں کے عادی ہوچکے ہیں۔۔۔
 
جاوید شیخ
اداکار جاوید شیخ کو محبت کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔۔۔کامیاب شادی تو ان کی زندگی میں نہیں آئی لیکن کامیاب محبتیں انہیں ضرور ملیں۔۔۔ایک شو میں بہروز سبزواری نے کہا کہ ہر ملک میں ان کی ایک گرل فرینڈ ضرور ہے۔۔۔اور جب جاوید شیخ کسی کی محبت میں جاتے ہیں تو پھر وہ کسی بھی کونے میں ہو ان سے ملنے آہی جاتی ہے۔۔۔انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جن کو جاوید شیخ کے ساتھ جوڑا گیا اور انہوں نے اس کی کبھی تردید بھی نہیں کی۔۔۔
image
 
ہمایوں سعید
اداکار ہمایوں سعید کی شادی تو انڈسٹری میں آنے کے فوراً بعد ہی ہوگئی۔۔۔لیکن لوگوں نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور خود ہمایوں نے بھی اس بات کو جھوٹا ثابت نہیں ہونے دیا۔۔۔ایک عرصہ تک عائشہ خان، پھر مہوش حیات، پھر اشنا شاہ اور کئی دیگر ناموں کے ساتھ ان کا نام جوڑا گیا اور یہ بھی پتہ چلا کہ کئی جگہ ہمایوں سعید کی بیگم نے باقاعدہ اپنا غصہ بھی دکھایا۔۔۔لیکن بھلا کون ہے جو ہمایوں سعید کی اس عادت کو بدل پائے۔۔۔
image
 
عامر لیاقت
عامر لیاقت کو تو فلرٹ ہونے کی ڈگری کئی بار شوبز انڈسٹری میں دی جا چکی ہے۔۔۔جب وہ صنم بلوچ کے شو میں گئے تو ان کا فلرٹ ان کی بیوی کے ساتھ بھی لوگوں کو محسوس ہوگیا۔۔۔کیونکہ وہ اس بات کا احساس بھی نہیں کرتے کہ ان کی باتوں میں دوسروں کے لئے منفی انداز چھپا ہے۔۔۔وہ تو جب بولتے ہیں تو بولتے ہی چلے جاتے ہیں۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کا یہ انداز بہت سارے لوگوں کو پسند نہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: