|
|
ہر گھر کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور کچن کے کچھ طور طریقے ہوتے ہیں۔۔پھر چاہے
وہ عام آدمی کا گھر ہو یا کسی شوبز ستارے کا۔۔۔یہ سوال رہتا ہے کہ آج کیا
پکے گا اور کون کیا کھائے گا۔شوبز ستارے کیونکہ زیادہ تر اپنی ٹی وی کی
زندگی میں مصروف ہوتے ہیں اس لئے ان کے گھر میں شیف کا ہونا لازمی ہوتا ہے۔۔۔ |
|
ندا یاسر کی شیف |
ندا یاسر کے گھر جو شیف ہیں وہ سندھی ہیں اور وہ بہترین کھانے بناتی
ہیں۔۔۔یاسر نواز کو ان کے ہاتھ کی سندھی مچھلی بہت پسند ہے اور ساتھ ہی وہ
کھاؤسے بہت اچھے بناتی ہیں۔۔۔ندا کا کہنا ہے کہ یاسر کو تو پتھر بھی ابال
کر دو تو وہ کھا لیتا ہے لیکن میرے اور بچوں کے نخرے ہیں۔۔۔ہم کریلے بالکل
نہیں کھا سکتے لیکن یاسر کے لئے الگ سے کریلے بن جاتے ہیں۔۔۔یاسر کو دیگچی
میں بھی ہاتھ ڈالنے کی عادت ہے تو وہ چاہے ڈائٹ پر ہو لیکن کبھی دیگچی میں،
کبھی بچوں کی پلیٹ ، کبھی میری پلیٹ میں ہاتھ مار مار کر اپنی روٹی پوری
کرلیتا ہے۔۔۔زیادہ تر گھر میں کھاؤسے بنتے ہیں جو کہ برمی ڈش ہے۔۔۔ |
|
|
سعود کے شیف |
جویریہ اور سعود کے گھر میں جو شیف ہیں وہ زیادہ پرانے
نہیں لیکن ان کے ہاتھ کا ذائقہ پورے گھر کو پسند ہے۔۔۔ان کے ہاتھ کا اچار
گوشت دونوں بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں اور پلاؤ ، کڑھائی بھی وہ بہت شاندار
بناتے ہیں۔۔۔سعود کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر میں سب کی ہی پسند کا کھانا بنتا
ہے تاکہ کوئی منہ ہی نا بنا سکے- |
|
|
مریم انصاری کے شیف |
مریم انصاری کیونکہ اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہیں اس
لئے انہوں نے خاص ایک ایسے شیف کو اپنی زندگی میں شامل کیا جو انہیں شوٹ
اور گھر کے لئے ڈائٹ فوڈ کی طرح ہی ہر کھانا بنا کر دے۔۔۔کیونکہ مریم کو
قیمہ اور چاول پسند ہیں تو وہ لازمی یہ بنواتی ہیں اکثر۔۔۔مریم اپنے گھر کے
ہر فرد کی فٹنس کا خیال رکھتی ہیں۔۔۔مریم کو کریلے اور بھنڈی بالکل نہیں
پسند۔۔۔مریم کی امی خود بھی کیٹو ڈائٹ پر ہیں اور ان کے شیف ایک دن چھوڑ کر
آتے ہیں کھانا بنانے۔۔۔ |
|