میری جٹھانی میرے بچوں کو اسکول چھوڑنے جاتی ہیں۔۔۔ مہر بخاری کی زندگی کے کچھ رنگ

image
 
نیوز اینکرز کو میزبانی کرتے دیکھ کر اکثر ایسا لگتاہے کہ یہ اپنے گھر والوں اور سسرال والوں کے لئے بھی روزانہ سوالات اور دلائل کا کٹہرا کھڑا کر دیتی ہوں گی۔۔۔ان کی آواز میں سختی ہوگی اور وہ اپنے میاں کو انگلی پر نچا کر رکھتی ہوں گی۔۔۔لیکن مہر بخاری سے ملنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ کامیاب عورت اچھی طرح جانتی ہے اپنے گھر کو جوڑ کر رکھنا اور رشتوں کو قریب رکھنا۔۔۔
 
مہر بخاری کی شادی اینکر کاشف عباسی سے ہوئی جو کہ خود بھی سیاست دانوں کی اکثر کھال اتارتے نظر آتے ہیں۔۔۔لیکن مہر بخاری کو زندگی میں شامل کرنے کا فیصلہ ان کے لئے بہترین ثابت ہوا۔۔۔کامیابی کے ساتویں آسمان پر ہونے کے باوجود مہر بخاری آج تک جوائنٹ فیملی میں رہتی ہیں اوران کے جیٹھ اور ساس ساتھ ہی ہوتی ہیں۔۔۔مہر کا کہنا ہے کہ میری زندگی اتنی آسان نہیں کیونکہ میں صرف ایک بیوی ہی نہیں بلکہ ایک بہو، ایک ماں، ایک ہوم میکر اور ایک اینکر بھی ہوں ۔۔۔اور سب سے بڑھ کر میری اپنی بھی ایک زندگی ہے جو جینا چاہتی ہے کھل کر۔۔۔
 
image
 
مہر کے دن کا آغاز صبح چھے سے ساڑھے چھے بجے ہو جاتا ہے چاہے وہ کتنی ہی دیر سے سوئیں۔۔۔تین بچوں کے ساتھ انہیں جس چیز کو کھونا پڑا وہ ہے ان کی نیند۔۔۔صبح اٹھتے ہی وہ بچوں کو اسکول کے لئے تیار کرتی ہیں اور پھر ان کی جٹھانی انہیں اسکول چھوڑنے جاتی ہیں۔۔۔بچے گھر سے کافی دور پڑھتے ہیں بنی گالہ میں۔۔۔لیکن دوپہر میں وہ خود لینے جاتی ہیں اسکول سے۔۔۔
 
مہر بخاری کا کہنا ہے کہ میری ساس اور جٹھانی مجھے گھر کی سیٹنگ اپنے حساب سے کرنے میں کبھی کچھ نہیں کہتے اور پورے گھر کی ایک ایک چیز میں نے ڈیزائن کی اور مجھے اپنے اس گھر سے بہت محبت ہے۔۔۔
 
بچوں کو شام میں سوئمنگ اور ٹیبل ٹینس کے لئے لے کر جاتی ہوں کیونکہ خود بھی پروفیشنل سوئمر تھی۔۔۔کتابیں بھی پڑھتی ہوں اورپھر رات کے شو کی تیاریاں بھی کرتی ہوں کیونکہ یہ بھی ایک پورے دن کا پریشر ہوتا ہے۔۔۔
 
image
 
مہر بخاری کا کہنا ہے کہ ان کا پورا دن ایک چیلنج ہوتا ہے اور بہت ہنسی خوشی اس دن کو گزارتی ہیں۔۔۔تینوں بچوں کے ساتھ خوب مستی بھی کرتی ہیں اور جوائنٹ فیملی میں بھی خوش ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: