لاڈ میں ان کے کندھے پر بیٹھ جاتی تھی۔۔۔۔ستاروں کے بچپن اور ان کی اماں کی گود

image
 
ماں کی گود کا کوئی نعم البدل نہیں۔۔۔بڑے بھی ہوجائیں تو بچپن میں دیا گیا وہ بے لوث پیار روح میں بس جاتا ہے۔۔۔شوبزستارے اکثر جب اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہیں تو اس میں نمایاں ہوتی ہے ان کی اماں کی گود۔۔۔جس نے ان کے لاد اٹھائے اور بڑے ہوکر بھی اٹھاتی ہیں۔۔۔
 
صنم سعید
صنم سعید کی والدہ کا 2017 میں کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے انتقال ہوچکا ہے لیکن صنم جب بھی ان کی تصاویر شیئر کرتی ہیں تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ ان کا بونڈ اپنی بیٹی کے ساتھ کتنا مضبوط رہا۔۔۔صنم کا کہنا ہے کہ میری والدہ میمن تھیں اور والد پنجابی۔۔۔وہ ایک آرٹ ٹیچر تھیں۔۔۔آرٹ سے جڑے لوگ بہت حساس اور بہت ہی محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور صنم کی والدہ میں یہ ساری خوبیاں تھیں۔۔۔بچپن سے ہی انہوں نے صنم کے بہت لاڈ اٹھائے اور وہ اکثر ان کے کندھے پر چڑھ جاتی تھیں۔۔۔صنم کی والدہ ایک انتہائی زندہ دل اور مسکراتی ہوئی خاتون تھیں اور صنم کو ان کی گود کی طلب آج بھی اتنی ہی شدید ہے۔۔۔
image
 
زاہد احمد
زاہد احمد نے اپنی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے اور کبھی ہار نہیں مانی ۔۔۔اس کی ایک وجہ وہ گود ہے جس میں انہوں نے پرورش پائی اور اتنی محبت دیکھی کہ زمانے کی دھتکار یا نظر اندازی بھی انہیں ہرا نہیں پائی۔۔۔وہ اپنی ماں کی گود میں ہمیشہ اسی طرح لاڈ کرتے تھے۔۔۔
image
 
احد رضا میر
اماں کا بڑا بیٹا تو یوں بھی بڑا ہی لاڈلا ہوتا ہے۔۔۔جو محبت اس کے حصے میں آجاتی ہے چھوٹے اکثر اس کا پچاس فیصد ہی حاصل کر پاتے ہیں۔۔۔محبت کی یہ بارش احد رضا میر پر اماں کی طرف سے اکثر رہتی تھی۔۔۔جب چھوٹے تھے تو اماں کی گود میں سوار ہوجاتے تھے اور پھر دنیا کی کوئی طاقت ناہیں نیچے نہیں اتار سکتی تھی۔۔۔
image
 
عدنان ملک
عدنان ملک ایک ماڈل اور اداکار ہیں اور انہوں نے خلیل الرحمن قمر کے ڈرامے صدقے تمہارے میں انہی کا کردار نبھایا تھا۔۔۔عدنان کی والدہ ایک ٹیچر بھی تھیں اور پارٹ ٹائم اداکارہ بھی۔۔۔کیونکہ عدنان چھوٹے اور ثاقب ملک بڑے تھے اس لئے عدناقن چھوٹے ہی بنے رہتے اور اماں کی گود سے اکثر لٹکے رہتے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: