وہ روح کی تنہائی کا شکار تھے۔۔ستارے جو اندر سے بہت تنہا تھے

image
 
شوبز ایک دکھاوے کی دنیا ہے ۔۔۔اس چمکتی ہوئی دنیا کے اصلی رنگ کبھی کبھی بہت پھیکے اور بے رونق ہوتے ہیں۔۔۔جو ظاہری آنکھ سے دکھائی نہیں دیتے لیکن اسے محسوس کرنے والا بہت درد اور تکلیف سہتا ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی نام گزرے جو آج اس دنیا میں تو نہیں لیکن دنیا سے جانے سے پہلے وہ ایک ایسی تنہائی کا شکار تھے جسے بہت قریبی لوگ ہی سمجھ پائے۔۔۔
 
شفیع محمد شاہ
مرحوم شفیع محمد شاہ کو دنیا سے گئے چودہ سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن آج بھی ان کے بہت قریبی دوست ان کے اس درد کو محسوس کر سکتے ہیں۔۔۔ان کی بیگم بتول شفیع نے بہت ساری ایسی باتیں بتائیں جو لوگوں کے لئے بہت تکلیف دہ بھی تھیں۔۔۔انہوں نے بتایا کہ میری اور شفیع کی شادی صرف دیکھ کر ہوئی۔۔۔انہوں نے میری آواز نہیں سنی تھی۔۔۔بس دیکھا اور پھر بشریٰ انصاری کو کہا کہ میری شادی کرواؤ۔۔۔یہ شادی ایک ماہ میں ہوگئی۔۔وہ ایک انتہائی زندہ دل انسان تھے۔۔۔لیکن ہم دونوں نے اپنے بچوں کی پیدائش کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ہم اپنی بیٹیوں اور بیٹے کی تعلیم و تربیت کے لئے خود کو وقف کردیں گے۔۔۔میں نے اپنا سارا دھیان بچوں پر لگایا۔۔۔شفیع نے بہت کام کیا اور ابتدا سے شہرت کی انتہا دیکھی۔۔۔جب ان کے سب سے قریبی سمیجو صاحب کا انتقال ہوا تو انہوں نے پی ٹی وی سے جانے والا راستہ تک بدل لیا۔۔۔شفیع محمد کا دل بہت اداس ہوگیا تھا اور وہ اس راستے سے بھی نہیں گزرتے تھے۔۔۔ان کی بیوی کا کہنا ہے کہ وہ روح کی تنہائی کا شکار ہوگئے تھے۔۔۔اور جانے سے ایک سال پہلے ڈاکٹر نے انہیں بہت واضح بتایا تھا کہ وہ کس ڈگر پر ہیں۔۔۔لیکن ہم نے بچوں کو نہیں بتایا۔۔۔شفیع کی تنہائی ان کی بیماری سے لڑ نہیں پائی۔۔۔
image
 
روحی بانو
اداکارہ روحی بانو کی شخصیت کو لے کر ایک عرصہ تک لوگ یہ سوچتے تھے کہ یہ کس طرح بیٹے کی موت کے بعد تنہا رہتی ہیں۔۔۔ایک تو یہ صدمہ کہ ان کا جوان بیٹا اس دنیا سے چلا گیا۔۔۔اور پھر دنیا میں کسی اور کا نا رہنا۔۔۔انڈسٹری کا منہ پھیر لینا۔۔۔یہ سب روحی بانو کے لئے بہت تکلیف دہ تھا۔۔۔ان کی بہن ملک سے باہر رہتی تھیں۔۔روحی بانو نے ایک عرصہ فاؤنٹین ہاؤس میں ذہنی امراض کے حوالے سے گزارا اور ذہنی مرض کی صرف ایک ہی وجہ تھی ۔۔۔تنہائی۔۔۔روحی بانو کا وہی گھر تھا لاہور میں جس کے باہر ان کے بیٹے علی کو گولی ماری گئی۔۔۔اور اس گھر میں اکثر ان کے پاس کھانے کو بھی نہیں ہوتا تھا تو پڑوسی دے جاتے تھے۔۔۔انڈسٹری سے اسماء عباس ان کو نہلانے کے لئے آجاتیں تو بیٹھ جاتیں۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ یہ نامور اداکارہ تنہائی کی بیماری سے جنگ نا لڑ پائی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: