بھنگ کی اجازت کیوں دی

‏حکومت پاکستان نے CBD کے میڈیکل اور انڈسٹریل استعمال کا لائسنس جاری کردیا-بلاشبہ یہ ایک بہترین پیشرفت ہے جس پہ کچھ عقل و شعور سے عاری لوگ تنقید کر رہےہیں۔امریکا میں ماہرین نباتات نے آج سے پچاس سال قبل بھنگ پر ریسرچ شروع کی تو پتہ چلا بھنگ میں دو قسم کے اجزاء ہوتے ہیں
‏پہلا جزو سی بی ڈی (Cannabidiol) ہے، یہ پینے والوں کو پرسکون بھی بناتا ہے اور بیماریوں کے خلاف ان کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے جب کہ دوسرا جزو ٹی ایچ سی (Tetrahydrocannabinol) ہے اور یہ انسان کو نشے میں لے جاتا ہے،مدہوش کر دیتا ہے-

ماہرین نے ان اجزاء کی دریافت کے ‏بعد بھنگ کا ایک ایسا پودا بنانا شروع کر دیا جس میں ٹی ایچ سی کا لیول کم اور سی بی ڈی زیادہ ہو‘ یہ چاہتے تھے بھنگ کا نیا پودا پینے والوں کی قوت مدافعت اور سکون بھی بڑھا دے اور یہ لوگ نشے کے شکار بھی نہ ہوں-

ماہرین ریسرچ کرتے کرتے ٹی ایچ سی کی سطح کو تین فی صد اور سی بی ڈی کو 97٪ ‏تک لے آئے,اس کمال کے بعد امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے نئی فصل کا معائنہ کیا-لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کیا اور اسے انسانی صحت کے لیے مفید قرار دے دیا-یہ رپورٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک پہنچی اور ٹرمپ نے دسمبر2018 میں جدید بھنگ( میری جوانا) امریکا میں لیگل قرار دے دی. بھنگ کاپودا ہیمپ (Hemp) بھی کہلاتا ہے-

حکومت کی اجازت کے بعد امریکا میں ہیمپ ایک نئی انڈسٹری بن کر ابھر رہی ہےہیمپ کا منرل واٹر بھی بن رہا ہے، گولیاں بھی، چیونگم بھی، مرہم بھی، ان ہیلر بھی، شیمپو بھی، تیل بھی اور کریمیں بھی، مارکیٹ میں اب ہیمپ کے سگریٹ بھی دستیاب ہیں اور لوگ یہ تمام ‏اشیاء کھلے عام استعمال کر رہے ہیں۔
ماہرین نے لوگوں پر ہیمپ کے دلچسپ اثرات دیکھے ہیں، یہ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور شوگر میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے اور یہ ڈپریشن کی ادویات کی جگہ بھی لے رہی ہے.المختصر Hemp پوری دنیا میں فارماسوٹیکل انڈسٹری کی ہیئت تبدیل کر رہی ہے۔

اب آپ خود فیصلہ کرلیں حکومت پاکستان کا یہ اقدام لائق تحسین ہے یا قابل تنقید؟؟
 

Zahereen Hasan
About the Author: Zahereen Hasan Read More Articles by Zahereen Hasan: 10 Articles with 9272 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.