|
|
صحیح عمر میں شادی ہوجائے توبچے بھی کبھی کبھی بہن بھائی ہی لگنے لگتے
ہیں۔۔۔اور خاص طور پر اگر ابا نے خود کو جوان رکھنے کا ارادہ کرلیا
ہو۔۔۔شوبز کے کئی ہینڈ سم ہیروز ہیں جن کی بڑی بیٹیوں کو دیکھ کر پتہ چلتا
ہے کہ ابا چالیس کراس کر چکے ہیں۔۔۔ |
|
فیصل قریشی |
اداکار فیصل قریشی کی شادی تو بہت چھوٹی عمر میں ہوگئی تھی لیکن اس شادی کی
مدت بھی طویل نہیں تھی۔۔۔ان کی پہلی شادی سے ان کی زندگی میں آئی ہانیش
قریشی۔۔۔وقت پر لگا کر اڑ گیا اور فیصل قریشی کی تیسری شادی سے دو بچے ابھی
چھوٹے ہیں اور خود فیصل قریشی نے بھی اپنے آپ کو دس سال چھوٹا ہی کرلیا
ہے۔۔۔لیکن حال ہی میں ہانیش قریشی کی نئی تصاویر دیکھ کر ایسا لگا کہ فیصل
قریشی کی بیٹی ان کی چھوٹی بہن لگنے لگی ہے اور اس کے ساتھ زیادہ نظر نا
آنا ان کے لئے بہتر ہی ہے۔۔۔ |
|
|
معمر رانا |
اداکار معمر رانا کی بڑی بیٹی اب باقاعدہ میک اپ بلاگر
بن چکی ہے اور میک اپ سکھاتی بھی ہے۔۔۔اس کا کوئی ارادہ تو نہیں ہے انڈسٹری
میں آنے کا لیکن وہ ڈیجیٹل میڈیا میں بھرپور طریقے سے خود کو منوا رہی ہیں
اور ان کی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ معمر رانا کی چھوٹی
بہن۔۔۔کیونکہ ابا ابھی بھی ہیرو ہی ہیں اور انہوں نے خود کو کافی ہینڈسم
رکھا ہوا ہے۔۔۔وقت کے رنگ معمر رانا پر ابھی بھی پوری طرح نہیں آئے ۔۔۔ |
|
|
شان شاہد |
اداکار شان شاہد کی گریس میں دن بدن اضافہ ہی ہو رہا ہے
۔۔۔ان کی چار بیٹیاں ہیں جو اب ان کے کندھے تک آچکی ہیں۔۔۔بڑی بیٹی کو دیکھ
کر پتہ چلتا ہے کہ شان شاہد نے خود کو کتنا صحیح رکھا ہے اور بیٹی گرچہ بڑی
ہو رہی ہے لیکن شان شاہد کی عمر کو بریک لگ چکا ہے اور وہ ابھی بھی آرام سے
فلموں میں ہیرو آسکتے ہیں |
|