میری امی فالج کی وجہ سے اب بیڈ پر ہوتی ہیں۔۔۔حدیقہ کیانی کی زندگی پر نظر

image
 
حدیقہ کیانی کو سالوں سے وقت کے موسموں میں ڈھلتے دیکھ رہے ہیں لیکن ان کا چہرہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید جوان اور خوبصورت ہو رہا ہے۔۔۔وہ اس کی وجہ اپنی والدہ کو ٹہراتی ہیں۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ اس عمر میں بھی میری امی جو کہ بیڈ پر ہی ہوتی ہیں اور فالج بھی ہے انہیں ۔۔۔اگر ان کی جلد کو دیکھیں تو حیران رہ جائیں۔۔۔ابھی تک وہ ترو تازہ ہے۔۔۔
 
حدیقہ کیانی کا پارلر بہت عرصہ سے کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے اور اس کی پانچ برانچز ہیں پنجاب کے مختلف شہروں میں۔۔حدیقہ کیانی نے یہ پارلر اتنے خوبصورت بنوائے ہیں کہ لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔۔۔
 
image
 
رقیب سے ان کی زندگی کا پہلا ڈرامہ ہے اور اس کو قبول اس لئے کیا کیونکہ انہیں اسکرپٹ، کاسٹ، پروڈکشن اور چینل سب اپنے حساب سے لگا۔۔۔
 
حدیقہ کیانی نے 2005 میں زلزلے کے دوران ایک بہت پیارا بچہ گود لیا اور اس کا نام ناد علی رکھا۔۔۔ناد علی اب سولہ سال کا پیارا سا لڑکا ہے اور تعلیمی قابلیت میں بھی بہترین ہے۔۔۔حدیقہ کیانی حال ہی میں اپنے بیٹے کے ستاھ چھٹیاں گزارنے مختلف مقامات پر گئیں۔۔۔
 
حدیقہ کیانی کو تمغہ امتایز سے بھی نوازا جا چکا ہے ان کی میوزک انڈسٹری میں خدمات کی بنیاد پر۔۔۔کیونکہ وہ سالوں سے اپنی میوزک کی بنیاد پر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر رہی ہیں۔۔۔
 
image
 
وہ پہلی برصغیر کی خاتون ہوں گی جو خواتین کی آواز میں قوالی لانچ کریں گی۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: