|
|
شہرت کسے نہیں پسند ۔۔۔۔لیکن شوبز ستاروں میں سے اکثر کے گھر والے اس شہرت
کو صرف انہی کی حد تک محفوظ رہنے دینا چاہتے ہیں۔۔۔اور اکثر ستاروں کی
بیویاں اسکرین پر آتی ہیں نہیں۔۔۔ |
|
شہزاد شیخ |
اس میں کیا راز ہے کہ شہزاد شیخ کا پورا گھرانہ انڈسٹری سے تعلق رکھتا ہے
لیکن بیگم کو سامنے پھر بھی نہیں لاتے۔۔۔یہ ایک راز ہے کہ یہ پابندی بیگم
کی طرف سے ہے یا خود شہزاد نے سوچی کہ بیگم اسکرین سے دور ہی رہیں۔۔۔جب سے
شہزاد کی شادی ہوئی ہے تو ان کی بیگم کو صرف سوشل میڈیا کی تصاویر کے ذریعے
ہی دیکھا گیا۔۔۔ان کی بیگم مومل شیخ کے اسکول کی ساتھی تھیں اور وہ تھوڑا
سا شرمیلی بھی ہیں۔۔۔ |
|
|
اعجاز اسلم |
اعجاز اسلم کے دوست فیصل قریشی کی بیگم تو پر انٹرویو
میں ساتھ آنا چاہتی ہیں اور یو ٹیوب پر بھی ان کے ساتھ چھائی رہتی ہیں لیکن
اعجاز اسلم نے اپنی بیوی اور بچوں کو اس اسکرین کی ہوا بھی نہیں لگنے
دی۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ ایک بار میری بیگم آئی تھیں تو عرصہ تک ان کی
پرائیوسی ڈسٹرب رہی۔۔۔اب میں نے فیصلہ کیا کہ اس دنیا کا اگر میں کھلاڑی
ہوں تو میں ہی کھیلوں اور بیگم بچوں کو یہاں سے دور ہی رکھوں۔۔۔اعجاز اسلم
اپنی فیملی کے ساتھ نہیں جاتے شوز میں۔۔۔ |
|
|
فیروز خان |
اداکار فیروز خان کو تو یہ بات ہی قبول نہیں کہ ان کی
بیگم یا گھر کی دیگر خواتین کو جو شوبز سے تعلق نہیں رکھتیں کسی ب ھی حوالے
سے ڈسکس بھی کیا جائے۔۔۔ایوارڈ شو میں ان کی بیگم کو لے کر کوئی مذاق کیا
گیا جس پر انہوں نے بہت برا مانا۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ میری بیوی کی اگر یہ
چوائس نہیں کہ اسے شوبز میں دیکھا جائے تو اس کو ڈسکس کرنا پرائیوسی خراب
کرنے کے مترادف ہے۔۔ |
|