مجازی خدا

حدیث نبوی یے: آپ ّ نے فرمایا کہ اگر اللہ کے بعد اگر کسی کو دوسرہ سجدہ جائز ہوتا تو میں عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے میاں کو سجدہ کرے ۔ ایک مرد ہی ہے ، جس کی وجہ سے عورت خود کو محفوظ سمجھتی ہے ۔ مرد کے بغیر عورت کچھ بھی نہیں ۔ مرد کے بغیر عورت بلکل تنہا ہو جا تی ہے ۔

خوبصورت رشتہ

دنیا کے وجود میں آنے کے بعد بہت سےرشتے وجود میں آئے ۔ لیکن جو رشتہ سب سے پہلے وجود میں آیا وہ تھا حوا اور آدم کا رشتہ جو میاں بیوی کا تھا ۔ یہ سب سے مظبوط اور بہترین رشتہ ہے ۔ یہ صرف میا ں بیوی کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا بندھن ہوتا ہے ۔ احادیث نبوی ہے ۔ کہ جو عورت پانچ وقت کی نماز پڑھے روزے رکھے اپنی عزت کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ عورت پر سب سے زیادہ حق اس کے شوہر کا ہے ار مرد پر اس کی ماں کا ۔ شوہر کا حق ہے کہ بیوی اس کے لیے بناؤ سنگھار کرے تو عورت کو اس کا اجر ملتا ہے ۔ عورت کے چہرے کے سارے رنگ شوہر کی ووجہ سے ہوتے ہیں ۔ میاں بیوی میں لڑائی ہو تو زندگی بے سکون ہو جاتی ہیں ۔ میری ایک دوست ہے اس کی اپنے شوہر سے بہت لڑائی رہتی تھی ۔ ایک دن لڑتے لڑتے دونوں نے ایک دوسرے کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بیوی نے شوہر سے کہا کہ میں اب تمھارے ساتھ ایک دن بھی نہیں رہ سکتی میں تمھیں چھوڑ کر جا رہی ہو ۔ لیکن بہن بھائیوں نے بات کر کے صلح کرا دی ۔ کچھ دن بعد شوہر کی طبیت خراب ہو گئی جب ہسپتال لے کر گئے تو اسے دل کا اٹیک ہوا تھا کچھ دن تک وہ ٹھیک ہو گیا تو اسے گھر لے آئے لیکن کچھ دن بعد اس کی دوبارہ طبعت خراب ہوگئی جب چیک اپ کروانی لے کر گئے تو وہ وہی گر گیا جب چیک اپ کیا تو و اس دنیا سسے جا چکا تھا ۔ شوہر کے جانے کے بعد اب وہ ہر ووقت روتی رہتی ہے اور دروازے کی طرف دکھتی رہتی ہے کہ شاید وہ لوٹ آئے ۔ مگر وہ تو آنے والا نہیں ۔ جب کوئ ہمارے پاس ہوتا ہے تو اس کی قدر ہیں ہوتی جب وہ ہمیشہ کے لیے ہمیں چھوڑ کر چلا جاتا ہے تب قدر ہوتی ہے ۔
 
Nusrat Hameed
About the Author: Nusrat Hameed Read More Articles by Nusrat Hameed: 2 Articles with 3644 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.