|
|
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے لیکن یہ بات بھلا ان لوگوں کو کون بتائے جو ذرا
سی بات کو مصالحہ لگا کر عوام کو بیچ دیتے ہیں۔۔۔اور جس شخص سے جڑی یہ
خبر ہوتی ہے وہ سولی پر لٹک جاتا ہے۔۔۔شوبز میں تو اکثر کسی نا کسی پر
کوئی نا کوئی الزام اور افواہ لگ ہی جاتی ہے ۔۔۔لیکن کچھ شوبز ستارے ان
افواہوں پر کبھی ہنستے ہیں اور کبھی چیخ پڑتے ہیں- |
|
پچھلے کچھ عرصہ میں فیروز خان کو لے کر کئی طرح کی افواہوں کا وبال
مچا۔۔۔ایک طرف یہ خبر تھی کہ فیروز خان نے تو اپنی بیگم سے علیحدگی اختیار
کی ہے اور اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کی منصوبہ بندی کر
رہے ہیں۔۔۔اس خبر نے فیروز خان کو بھی ڈسٹرب کیا اور ہانیہ کے لئے بھی یہ
ایک بہت عجیب بات تھی۔۔فیروز خان نے جب حی میں انٹرویو دیا تو کھل کر اس
موضوع پر بات کی اور بتایا کہ میرے اور ہانیہ کے لئے جس طرح کی افواہیں
اڑائی گئیں، وہ بہت تکلیف دہ تھیں۔۔۔یہ سوچنا کہ شوبز کے ہیں تو انہیں کچھ
بھی کہہ دو، کچھ بھی کرلو۔۔۔یہ صحیح تو نہیں ہے۔۔۔ہمارے بھی والدین ہیں،
ہماری بھی فیملی ہے۔۔۔مصالحے لگا لگا کر اپنے چند ہزار کے کاروبار کو
چمکانے کے لئے کسی کی عزت کا سودا کیوں کریں۔۔۔لیکن ہمارے یہاں کے جرنلسٹ
اس بات کو سمجھ ہی نہیں رہے۔۔۔ |
|
|
|
فیروز کا کہنا تھا کہ کئی اخباروں اور پیجز نے یہ خبر چھاپی
لیکن سماء ٹی وی کے ایک جرنلسٹ علی نے حیدر نے تو حد ہی کردی۔۔۔باقاعدہ یہ
کہا کہ میرے پاس ثبوت ہیں کہ فیروز اور ہانیہ سیٹ پر کیا کرتے تھے۔۔۔ان
دونوں کا چکر تھا اس لئے فیروز اور ان کی بیگم الگ ہوگئے۔۔۔فیروز کا کہنا
تھا کہ میں پہلے اس شخص کو نہیں جانتا تھا لیکن یہ ویڈیو بنانے کے بعد مجھے
پتہ چلا کہ لوگ چند ہزار کے لئے دوسروں کا سکون بیچ سکتے ہیں۔۔۔ |
|
فیروز نے کہا کہ اب میری ٹیم بہت بڑی ہوگئی ہے اور
مجھے سب قانونی باتیں پتہ چل گئی ہیں۔۔۔بنا جانے، بنا پوچھے کسی کے بارے
میں جھوٹ بول دینا سائبر کرائم ہے اور میں اب سب کو بتاؤں گا اس کرائم کے
بارے میں۔۔۔ |
|
|
|
لیکن یہ بھی ایک سچ ہے کہ فیروز نے اپنے اور علیزے کے درمیان علیحدگی کی
تصدیق بھی نہیں کی۔۔۔تو اب ذرا سوچ سمجھ کر بولنا دنیا والوں۔۔۔ |