|
|
مائیں بہت محنت کرکے اپنے بچوں کی تربیت کرتی ہیں لیکن وہ مائیں جو تربیت
کے ساتھ ساتھ نوکری بھی کرتی ہیں ان کے بچے ہمیشہ ان کی ان کوششوں کو
سراہتے ہیں۔۔۔شوبز میں کام کرنے والے کئی ایسے بچے ہیں جو اس بات کو مانتے
ہیں کہ ان کی مائیں بہت محنت کرتی رہیں۔۔۔ |
|
ندا یاسر اور ان کی والدہ فہمیدہ نسرین |
ندا یاسر کی والدہ اور والد بھی پی ٹی وی میں ہی کام کرتے تھے اور جب ماں
کام پر جاتی ہے تو بچے بھی اسی طرح بڑے ہوتے ہیں جیسے ماں کی محنت۔۔۔حال ہی
میں ندا یاسر اپنے اس قیمتی اثاثے کو کھو چکی ہیں۔۔۔لیکن انہوں نے جب بھی
اپنی ماں کا ذکر کیا تو ان کی آنکھوں میں ہمیشہ اس قربانی اور اس ہمت کی
جھلک نظر آئی جو ان کی والدہ نے ان کے لئے کی۔۔۔فہمیدہ نسرین اپنے بچوں کو
پی ٹی وی ساتھ لے کر جاتیں۔۔۔کبھی بچے ان کے ساتھ ہوتے تو کبھی کاظم پاشا
کے ساتھ۔۔۔ندا یاسر نے اکثر بتایا کہ ان کی ماں کا بھرپور ہاتھ ہے ان کی
پرورش میں اور والد کا ساتھ نبھانے میں۔۔۔ |
|
|
صنم جنگ اور ان کی والدہ |
صنم جنگ کئی انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کی والدہ نے
کس طرح ان کے لئے محنت کی اور وہ ساری تنخواہ ان کے والد کے ہاتھ میں رکھتی
تھیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ابو کو ہی سربراہ بنایا اور خود کبھی ایسی کوشش
نہیں کی۔۔۔صنم جنگ کا کہنا ہے کہ ہم چاروں بہنوں نے تعلیم کے معاملے میں
کبھی کوئی کمپرومائز نہیں کیا کیونکہ ہمارے والدین مل کر ہمارے لئے محنت
کرتے تھے اور مائیں جب کام کرتی ہیں تو تھکتی بھی ہیں لیکن بچوں کے سامنے
اس کا اظہار نہیں کرتیں۔۔۔ |
|
|
حسن شہریار یاسین |
حسن شہریار یاسین ایک اداکار بھی ہیں اب ساتھ ساتھ بین
الاقوامی ڈیزائنر بھی۔۔۔لیکن اس سفر میں سارا کریڈٹ وہ اپنی مضبوط اور
بہترین والدہ کو دیتے ہیں جنہوں نے نوکریاں کیں اور بچوں کو پالا۔۔۔ان کے
والد نے انہیں چھوڑ دیا تھا اور ماں نے کسی کا سہارا نا لینے کا فیصلہ
کیا۔۔۔حسین شہریار یاسین اپنی ماں کی ان کوششوں کو کبھی نہیں بھلاتے کہ
کیسے ان کی ماں ان کی دوست بھی بنیں اور ان کا سہارا بھی۔۔۔ |
|
|
عاصم اظہر |
گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے بہت کم عمری میں ہی اپنی
ذمہ داریاں سمجھنی شروع کیں کیونکہ انہوں نے بچپن سے تنہا اپنی ماں کو اپنے
لئے محنت کرتے اور کام کرتے دیکھا۔۔وہ صرف فرمائش کرتے تھے اور ماں پورا
کرنے کو تیار ہوجاتی تھیں لیکن یہ سفر ان کے لئے اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔ |
|