|
|
کچھ اداکارائیں عروج پر اپنے کیرئیر کو چھوڑ کر ایک سوالیہ نشان چھوڑ
جاتی ہیں۔۔۔ایک ایسا ہی نام تھا نبیلہ خان کا۔۔۔پشتو اداکارہ نبیلہ خان
نے ریڈیو سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔۔۔وہ راولپنڈی سے تعلق
رکھتی تھیں اور انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا۔۔۔جن میں حصار،
بساط جیسے کامیاب ڈرامے بھی شامل ہیں۔۔۔ |
|
نبیلہ خان ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں جہاں وہ چار بہن بھائیوں میں
سب سے بڑی تھیں اور والد چاہتے تھے کہ وہ ڈاکٹر بنیں۔۔۔لیکن نبیلہ خان کو
جنون کی حد تک شوبز کا شوق تھا۔۔۔وہ اکثر پشتو اداکار جہانگیر خان کا تھیٹر
دیکھنے جاتیں اور ان کی بہت بڑی فین تھیں۔۔۔یوں ان کی شادی اداکار جہانگیر
خان سے ہوئی جن سے ان کے تین بچے ہوئے ۔۔۔دو بیٹیاں اور ایک بیٹا۔۔۔ |
|
نبیلہ خان کی بڑی بیٹی شادی شدہ ہے اور بیرسٹر ہے، وہ امریکہ میں مقیم
ہے۔۔۔ان کے دوسرے بیٹے سجاول خان نے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا
ہے اور چھوٹی بیٹی اریج ابھی نویں جماعت میں ہے۔۔۔ |
|
|
|
نبیلہ خان جب اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں تو بچے بہت
چھوٹے تھے اور یہ ان کا فیصلہ تھا کہ یا تو شوبز کو زندگی دے دیں یا پھر
بچوں کو کسی قابل بنا دیں۔۔۔انہوں نے وہی فیصلہ کیا جو ہر ماں کو زیب دیتا
ہے۔۔۔بچوں کے لئے انہوں نے خود کو وقف کیا۔۔۔اور دبئی چلی گئیں بعد میں۔۔۔ |
|
دبئی میں انہوں نے کچھ سال بعد اپنی چھوٹی بیٹی کے نام
سے پارلر کھولا اور خوب کام کیا۔۔اس کے بعد زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ
آئے۔۔۔نبیلہ خان نے 2014 میں پاکستان آکر بھی دو پارلر کھولے۔۔۔پھر بیس سال
بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں واپس قدم رکھ دیا۔۔۔ |
|
|
|
وہ سمجھتی تھیں کہ انہیں سب بھول گئے ہوں گے لیکن ایسا نہیں تھا۔۔۔وہ سب کو
یاد تھیں۔۔۔انہوں نے عمران اشرف کے ڈرامے ’’انکار‘‘ میں کام کیا۔۔۔پھر کئی
اور ڈرامے میں آئیں جن میں ’’دل تنہا تنہا‘، پہلی سی محبت، پھر خواب بنتی
ہوں اور ابھی بھی کئی ڈرامے لسٹ میں شامل ہیں۔۔۔ |
|
نبیلہ خان نے بیس سال بعد اپنی واپسی سے ثابت کیا کہ شوبز انڈسٹری میں لوگ
کبھی اچھا کام کرنے والوں کو نہیں بھولتے۔۔ |