|
|
اولڈ ہی گولڈ ہے کا محاورہ اکثر صحیح ثابت ہوتا ہے۔۔۔ہماری انڈسٹری میں
کئی ایسے سینئر اداکار ہیں جنہوں نے ایک زمانے تک انڈسٹری کے لئے خدمات
دیں لیکن جہاں انہیں محسوس ہوا کہ اب ان کے کام میں ایک فیصد بھی جھول
آسکتا ہے تو وہ یا تو پیچھے ہٹ گئے یا پھر انہوں نے کسی اور طرف اپنی
توجہ مبذول کرلی۔۔ |
|
اطہر شاہ خان جیدی انٹرویو نہیں دیتے تھے کہ جب کوئی کام نہیں کر رہا تو
بات کیا کروں، یہی رویہ کمال احمد کا تھا اور یہی خیال کئی سینئر اداکاروں
کے ہیں۔ |
|
راحت کاظمی کی آواز کے دیوانے آج بھی کسی اور آواز کے اثر میں نہیں آ
پاتے۔۔۔یہ بات عوام انہیں کبھی سمجھا نہیں پاتی لیکن ان کے بیٹے علی کاظمی
نے انہیں ہمت دی اور ایک برانڈ کے کمرشل کے لئے ان کی آواز ریکارڈ
کروائی۔۔۔اور علی کاظمی کو یہ ہمت دی اداکارہ اشنا شاہ نے۔۔۔علی کاظمی نے
اس کمرشل کی کچھ جھلک شئیر کرتے ہوئے لکھا |
|
|
|
’’میرے والد نے مجھے سب سے بڑا تحفہ دیا جو کوئی نہیں
دے سکتا تھا اور وہ تھا مجھ پر یقین۔۔۔وقت جیسے جیسے آگے بڑھتا گیا تو اب
میری باری تھی انہیں یہ یقین لوٹانے کی۔۔۔یہ بتانے کی کہ ہمیں آپ پر یقین
ہے۔۔انہیں لگتا تھا کہ اب ان کی آواز پہلے جیسی نہیں اور وہ کیونکہ اس
گولڈن دور کے ہیں جہاں ایمانداری اور معیار ہی کام کی بنیاد ہوتا تھا ۔۔۔اور
جو عمر کے اس حصے میں بھی سوچتے ہیں کہ وہ عوام کو کس معیار کا کام دے رہے
ہیں۔۔تو اب آپ سوچ سکتے ہیں کہ انہوں نے کس طرح یہ کام کیا ہوگا۔۔۔انتہائی
مشفق، عاجز اور بہترین پرفارمر ۔۔۔جو بہترین جینٹلمین ، اسکالر، میرے ہیرو،
میرے استاد زندگی کے ۔۔۔جنہیں بابا کہنا میرے لئے اعزاز ہے۔۔۔ |
|
یہ کچھ شوٹ کے دوران کی ویڈیوز ہیں اور اس برانڈ کی
ٹیم کے ساتھ ساتھ اشنا کا شکریہ جس نے مجھے ان سے رابطے میں کیا۔۔۔‘‘ |
|
|
|
علی کاظمی کی اس محبت سے ظاہر ہوتا ہے کہ راحت کاظمی نے نا صرف انڈسٹری میں
بے مثالی کام کیا بلکہ وہ رشتوں میں بھی بے مثال ثابت ہوئے- |