|
|
کہتے ہیں کہ جس ملک میں رہو وہاں کامیابی پانے کے لئے وہاں کی زبان سیکھ
لو۔۔۔لیکن لوگوں نے انگریزی زبان کو ہی ہر ملک کی پہچان بنا لیا ہے۔۔۔حد تو
یہ ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی کئی ستارے اردو صحیح سے بول نہیں
پاتے اور اکثر ان کا مذاق بھی بنتا ہے۔۔۔لیکن کچھ لوگوں نے اپنا مذاق نا
بنوانے کی وجہ سے باقاعدہ اردو سیکھی- |
|
حسن شہریار یاسین |
ڈیزائنر بن کر تو شاید پھر بھی انگریزی زبان کے سہارے آپ شہرت کے آسمان کو
چھو لیتے ہیں لیکن جب ڈرامہ کرتے ہیں تو پھر کردارمیں دھلنے کے لئے وہی لب
و لہجہ بھی ضرورت بن جاتا ہے۔۔کچھ یہی ہوا حسن شہریار یاسین کے ساتھ
بھی۔۔۔وہ پہلی جماعت سے ہی امریکہ میں مقیم تھے لیکن پھر زندگی میں کچھ
ایسے طوفان آئے کہ کافی سال بعد یہاں آنا پڑا۔۔۔یہاں آنے کے بعد بھی اردو
بولنے کا ماحول نہیں بن پایا اور حسن کو لگنے لگا کہ شاید یہ زبان ہی ان کے
لئے کافی ہے۔۔۔لیکن جب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو ڈرامہ ’’پہلی سی
محبت‘‘ کے لئے انہوں نے تین ماہ باقاعدہ اردو بولنا سیکھی۔۔۔اکثر لوگوں نے
کہا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ حسن اردو صحیح سے نہیں بول پائے گا لیکن اس نے
تو بڑی ہی اچھی بولی۔۔۔اب راز سے پردہ ہٹ چکا ہے کہ حسن کو بھی اس کے لئے
محنت کرنی ہی پڑی تھی۔۔۔ |
|
|
کبریٰ |
برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کو بھی اس
انڈسٹری میں اردو بولنے کی بہت زیادہ سمجھ نہیں تھی۔۔۔انہوں نے سات سال
پہلے فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ سے اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کیا اور اس سے
پہلے ماڈلنگ کی تو وہاں ایسی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اردو کی۔۔۔لیکن جب
اداکارہ بنیں تو اس بات پر توجہ دینی ضروری تھی کہ لب و لہجہ بہت پردیسی نا
لگے۔۔۔ |
|
|
صنم جنگ |
صنم جنگ کی اردو یوں تو اتنی بری نہیں لیکن ان کی
انگریزی ان کی اردو سے بہت بہتر ہے۔۔۔انہیں اردو پڑھنے میں کافی دشواری
ہوتی ہے اورڈائلاگز بھی اگر رومن میں ہوں تو صنم کے لئے آسانی ہوتی
ہے۔۔۔لیکن صنم جنگ ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہیں اور انہوں نے اس
معاملے میں بھی خود کو کافی بہتر بنایا ہے۔۔ |
|