|
|
کہتے ہیں وہ لوگ بہت خوش نصیب ہیں جنہیں ہدایت نصیب ہو۔۔۔اور وہ لوگ جو
عروج پر ہوتے ہوئے بھی دین کے راستے پر چلتے ہوئے اپنی اصلاح کرتے ہیں اور
راستہ بدل لیتے ہیں ، ان کے لئے بھی یہ آسان نہیں ہوتا۔۔شوبز میں ایسے کئی
نام ہیں جنہوں نے ایک بار جو فیصلہ لیا دین کے راستے پر مکمل طور پر چلنے
کا تو انہیں کسی نے پلٹتے نہیں دیکھا- |
|
عجب گل |
پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کا ایک بہت سینئر نام عجب گل اچانک ہی
اسکرین سے ایسے غائب ہوئے کہ لوگ سوچتے ہی رہ گئے۔۔۔عجب گل نے کسی کو نہیں
بتایا کہ وہ ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں یا ان کے اندر کوئی جنگ چل رہی
ہے۔۔لیکن انہوں نے پراجیکٹس کی دوڑ سے نکل کر اپنا راستہ بدل لیا۔۔۔لوگوں
کو ابھی تک وجہ نہیں پتہ تھی لیکن اصل میں شوبز چھوڑنے کی وجہ ان کا راستہ
بدلنا ہے۔۔۔ |
|
|
شازیہ خشک |
سندھ کی مشہور گلوکارہ شازیہ خشک کو ہر ایونٹ کی جان
مانا جاتا تھا اور جب تک وہ آکر دھوم نہیں مچاتی تھیں تو محفل میں رونق
نہیں ہوتی تھی لیکن ﷲ نے انہیں ایسی ہدایت دی کہ وہ اپنی باقی زندگی اس
دنیا سے الگ ہو کر اسلام کی خدمت میں لگ گئیں اور انہوں نے اپنے فینز سے
کہا بھی کہ وہ ان کی ثابت قدمی کے لئے دعاگو رہیں۔۔یہ چھوڑنے کے بعد انہیں
باہر ممالک سے بھی بڑی بڑی آفرز آئیں گانے کی لیکن شازیہ خشک نے اپنے راستے
کو نہیں موڑا اور اپنے فیصلے پر آج تک قائم ہوں۔۔۔ |
|
|
نور بخاری |
اداکارہ نور بخاری نے زندگی میں جو بھی فیصلے کئے اسے
ہمیشہ تنقید بھی ملی۔۔۔ان کی چار شادیوں کو لے کر وہ ہمیشہ عوام کی تنقید
کی زد میں رہیں لیکن پھر جب ان کی برداشت نے جواب دے دیا تو ولی سے علیحدگی
کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔۔۔ان کا یہ
فیصلہ اتنا آسان نہیں تھا لیکن انہوں نے سوچ لیا تھا کہ جو راستہ وہ چن رہی
ہیں اس پر وہی لوگ آتے ہیں جو ﷲ کو پسند ہوں۔۔۔ |
|