سعد صاحب آپ کو پتہ ہے انگھوٹی دینے کا مطلب۔۔۔ تنہائیاں ڈرامے کے سعد سلمان اب کہاں ہیں

image
 
ضروری نہیں کہ ہر ڈرامہ میں جو مرکزی کردار ہو وہی کامیاب ہو۔۔۔کچھ لوگوں کی تھوڑی سی موجودگی بھی ڈرامہ میں ان کا ایک بہت اہم حصہ بنا دیتی ہے۔۔ڈرامہ ’’تنہائیاں‘‘ اپنے دور کے کامیاب ترین ڈراموں میں سے ایک تھا اور لوگوں نے اس میں آصف رضا میر اور شہناز شیخ کی جوڑی کو بہت پسند کیا۔۔۔لیکن کوئی اور بھی تھا جس نے ہیرو کے کردار تک پہنچنے کی کوشش کی اور کچھ حد تک دلوں میں جگہ بھی بنائی۔۔۔=
 
یہ وہ شخص تھا جو شہناز شیخ کی زندگی میں آتا ہے اور ان سے شادی کی خواہش کرتا ہے۔۔سعد سلمان۔۔۔سعد سلمان کا کردار ڈرامہ سے ختم ہوتا ہے اور پھر انہیں ڈرامہ ختم ہونے کے بعد جیسے اسکرین سے ہی غائب کردیا گیا۔۔۔
 
image
 
عامر حاتمی نامی یہ شخص اپنی شخصیت کی وجہ سے کئی لڑکیوں کے دلوں میں گھر کر چکا تھا لیکن ان کی اپنی زندگی کی کہانی کوئی نہیں جانتا تھا۔۔۔پچھلے سال جرنلسٹ فی فی ہارون نے ایک خبر لگائی کہ عامر حاتمی دنیا سے جاچکے ہیں اور ان کا انتقال ہوگیا ہے۔۔۔
 
یہ خبر بہت تکلیف دہ تھی۔۔۔کیونکہ ایک ڈرامہ سے ہی دلوں میں جگہ بنا لینے والے سعد سلمان کا یوں خاموشی سے چلے جانا بہت حیرت انگیز تھا۔۔۔
 
image
 
کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ عامر ڈرگز کی دنیا میں چلے گئے تھے اور ان کی شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں تھی۔۔۔اس بات کی سچائی کی کوئی کنفرمیشن نہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ایک کردار سے خود کو منوانے والا بہت خاموشی سے دنیا سے چلا گیا۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: