لوگ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔۔۔پاکستانی اداکار جنہوں نے سیاست میں بھی قدم رکھا

image
 
سیاست میں قدم رکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔۔۔یہ وہی لوگ کر سکتے ہیں جن کا صرف دل ہی نہیں بلکہ دماغ بھی تیز ہو۔۔لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جو اداکاری کر سکتا ہے وہ سیاست بھی خوب نبھا سکتا ہے۔۔پاکستانی شوبز میں کئی لوگوں کی سیاست میں دلچسپی ہے اور رہی۔۔۔
 
شفیع محمد شاہ
اداکار شفیع محمد شاہ ایک بہترین اداکارتھے لیکن ان کی سیاست میں بھی دلچسپی رہی اور وہ پاکستان پی پی پی کی طرف سے الیکشن لڑے بھی۔۔۔ایک عرصہ تک انہوں نے لوگوں کے دل میں اپنی جگہ بنائی۔۔۔لیکن موت نے انہیں مزید آگے بڑھنے کی مہلت نہیں دی۔۔۔
image
 
قیصر خان نظامانی
اداکار قیصر خان نظامانی کو لوگ ہمیشہ ایک اداکار کے طور پر ہی جانتے تھے لیکن انہوں نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور کوشش کی کہ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ ان کی مدد کے لئے کھڑے ہوں۔۔۔آج بھی جب کوئی پریشانی میں ہو تو قیصر خان نظامانی فوراً اپنا کندھا پیش کرتے ہیں۔۔۔
image
 
گل رعنا
اداکارہ گل رعنا بھی ایک بار الیکشن میں کھڑی ہوچکی ہیں اور ان کو اگر ایک مضبوط خاتون کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔۔۔ایک عورت بہت مضبوط ہوجاتی ہے جب وہ دنیا کے مصائب کا تنہا سامنا کرتی ہے۔۔۔گل رعنا نے یہ جنگ لڑی اور پھر سیاست کی جنگ بھی لڑی۔۔۔
image
 
ابرار الحق
گو کہ ابرار الحق کا تعلق موسیقی کی دنیا سے ہے لیکن انہوں نے سیاست میں کچھ اتنا مضبوطی سے قدم رکھا کہ کئی لوگوں کو خود کو پیچھے کرنا پڑا۔۔۔کیونکہ وہ استاد بھی ہیں تو ان کے لہجے میں استقامت اور جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔۔۔
image
 
ساجد حسن
اداکار ساجد حسن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑے بھی لیکن کامیاب نا ہوسکے۔۔لیکن انہیں اس بات کا کوئی افسوس نہیں۔۔۔کیونکہ ان کی نظر میں کامیابی کا خدمات سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔ہر انسان اپنے طور پر اپنے فرائض نبھا سکتا ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: