کسی نے کیے کمنٹس ڈیلیٹ تو کسی نے کیا اکاؤنٹ ہی بند-- شوبز ستارے جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کڑی نظر رکھتے ہیں

image
 
جہاں ایک جانب شوبز ستارے کے لیے سوشل میڈیا انتہائی ضروری ہوچکا ہے وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین بھی ان ستاروں کی پوسٹ پر بےپناہ کمنٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں جو کبھی تعریف پر مشتمل ہوتے ہیں تو کبھی تنقید پر- لیکن چند شوبز ستارے ایسے بھی ہیں جن کو بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہاں تک کہ یہ کمنٹس ڈیلیٹ کرنے پر بھی مجبور ہوجاتے ہیں-
 
وینا ملک
وینا ملک شوبز انڈسٹری کی ایک متنازعہ شخصیت ہیں اور انہیں اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے- بالخصوص جب سے انہوں نے سوشل میڈیا پر سیاسی تبصرے کرنا شروع کیے ہیں تب سے ان پر تنقید کرنے والے صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے- وینا کی وال تنقیدی تبصروں سے بھری رہتی ہے جبکہ وینا اکثر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تنقیدی کمنٹس حذف بھی کرتی رہتی ہیں-
image
 
عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر
عامر لیاقت کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرضے میں بہت زیادہ شہرت حاصل کی- لیکن ان کی لیک ہونے والی چند ویڈیو نے انہیں جلد ہی متنازعہ شخصیت بنا دیا- جس کے بعد سے ان کے ہر عمل پر ہی تنقید ہوتی نظر آتی ہے- یہاں تک کہ جب عامر لیاقت نے طوبیٰ عامر سے دوسری شادی کی اور پہلی بیوی کی طلاق دی تب بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا-
image
 
یاسر حسین اور اقراﺀ عزیز
یاسر حسین سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب دیتے بھی نظر آتے ہیں- لیکن اس کے برعکس یاسر حسین کی اہلیہ اور اداکارہ اقراﺀ عزیز کچھ عرصہ قبل تنقید سے گھبرا کر اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایک بار بند بھی کر چکی ہیں- تاہم اب استعمال تو کرتی ہیں لیکن انتہائی محدود انداز میں اور تبصروں کو بھی محدود ہی رکھتی ہیں-
image
 
ارمینہ رانا خان
ارمینہ رانا خان بھی اکثر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں رہتی ہیں- خاص طور پر ان پر اس وقت زیادہ تنقید ہوتی ہے جب وہ کسی تنقیدی تبصرہ کرنے والے کو جواب دیتی ہیں- ارمینہ کو زیادہ تر ان کے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے- حال ہی میں جب انہوں نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو اس پر بھی ان کے لباس کو تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں- جس کے بعد انہوں نے نہ صرف وہ تصویر ڈیلیٹ کی بلکہ اپنی پوسٹ پر تبصرے کی سہولت بھی بند کر دی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: