میری پسند۔۔۔۔میرا انتخاب، صنم جنگ کی ایک ایسی عادت جو لوگوں کو بہت پسند ہے

image
 
میری پسند، میرا انتخاب شوبز ستاروں کی زندگی میں جھانکنے کا ایک چھوٹا سا آغاز ہے جو چاہنے والوں تک ان کے دل کی آواز کو پہنچاتا ہے۔۔۔ہماری ویب سے خصوصی بات کرتے ہوئے ہمیں صنم جنگ نے اپنی پسند کے حوالے سے کچھ مزیدار جوابات دیے-
 
صنم جنگ نے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں بتایا کہ مجھے نعمان اعجاز کی اداکاری سب سے زیادہ پسند ہے جہاں تک بات رہی پسندیدہ اداکارہ کی تو میری پسندیدہ اداکارا ہیں ثمینہ پیرزادہ-
 
جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے پسندیدہ سیاستدان کون ہیں تو انہوں نے صاف کہا کہ کوئی بھی نہیں کیونکہ مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی ہی نہیں۔۔۔
 
image
 
گھومنے پھرنے کے حوالے سے ان کی بہترین پسندیدہ جگہ ہے بالی اور جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا پسندیدہ ڈرامہ کونسا ہے تو انہوں نے اپنے ہی ایک ڈرامے کو منتخب کیا جس کا نام تھا ’’الوداع‘‘۔۔۔
 
شاعری کا تو انہیں کچھ خاص سمجھ نہیں آتا لیکن ان کا پسندیدہ گانا ہے جنید جمشید کا گایا ہوا ’’دل دل پاکستان‘‘-
 
صنم جنگ کو خوشبؤں کا کافی شوق ہے اور ان کی پسندیدہ خوشبو ہے ’’جے ڈور‘‘ جہاں تک بات ہے کہ کبھی کوئی ایسا مشورہ ملا جو پسندیدہ ہو تو صنم نے صاف کہا کہ کوئی بھی نہیں۔۔۔اور ویسے بھی سنو سب کی لیکن کرو اپنی۔۔۔
 
image
 
کوئی ایسی عادت جو اپنی بہت پسندیدہ ہے تو صنم جنگ کا کہنا ہے کہ میں حد سے زیادہ لوگوں کا خیال رکھتی ہوں اور کبھی کبھی اتنا خیال کرنا بھی نقصان دہ ہوجاتا ہے لیکن لوگوں کو میری یہ عادت بہت پسند ہے۔۔۔
 
ان کی زندگی کے سب سے پسندیدہ لوگوں میں ان کی بہنیں، امی اور والد شامل ہیں۔۔۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے بغیر وہ جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: