اچانک مرنے والی بچی کی یاد میں اس جزیرے والوں نے جزیرے کو مردہ گڑیا کا جزیرہ کیوں قرار دے دیا، عقل کے دائرے سے باہر کچھ جگہیں

image
 
دنیا کے بہت سارے علاقے ایسے ہیں جو کہ اپنی خوبصورتی کے سبب سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں مگر ہمیشہ خوبصورت جگہیں ہی سیاحوں کی توجہ کا مرکز نہیں ہوتی ہیں بلکہ بعض اوقات منفرد جگہیں بھی لوگوں کی توجہ کو اپنی جانب مبذول کروا لیتی ہیں- ایسی ہی کچھ جگہوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: ببل گم گلی کیلیفورنیا
یہ گلی کیلیفورنیا میں سان لوئين اوپسپو کے مقام پر ہے یہ 21 میٹر طویل جگہ ہے۔ جس کے دونوں جانب کی دیواریں ببل گم سے بھری ہوئی ہیں یہاں آنے والے سیاح اس گلی میں آتے ہیں اور ببل گم کھانے کے بعد چپکا دیتے ہیں۔ اس کے آغاز کے بارے میں مختلف آرا ہیں کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اس کا آغاز 1950 میں دو اسکولوں کے بچوں کے درمیان ہوا جنہوں نے ایک دوسرے کے مقابلے میں دیوار پر ببل گم چپکانی شروع کر دی اور اتنی ببل گم چپکائی کہ یہ ایک روایت بن گئی-
 
2: مردہ گڑیوں کا جزیرہ میکسیکو
مردہ گڑیوں کے جزیرے کے حوالے سے مختلف کہانیاں مشہور ہیں یہ ایک ایسا جزیرہ ہے جہاں پر ہر طرف آپ کو مردہ اور مسخ شدہ گڑیاں نظر آئيں گی- اس کے حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کہانی ایک آدمی کی ہے جس نے بیسویں صدی کے درمیان میں اپنی بیوی اور بچوں کو اس جزیرے پر تنہا چھوڑ دیا تھا۔ اور اس کے بعد کچھ لوگوں کو ساحل کے کنارے اس کی بچی کی لاش ملی جس کے ساتھ اس کی گڑیا بھی تھی اور اس کے بعد سے اس جزیرے کو مردہ گڑیوں کا جزیرہ قرار دے دیا گیا اور ہر طرف مردہ گڑیوں کی لاشیں جا بجا نظر آنے لگیں- اس بچی کی موت اور اس گڑیا کی یادگار پر لوگ یہاں آکر ہر طرح کی گڑيا رکھتے ہیں جس نے اس جزیرے کو مردہ گڑیوں کے جزیرے میں تبدیل کر دیا ہے-
image
 
3: کرنی ماٹا مندر راجستھان
یہ ہندوستان کا سب سے عجیب و غریب مندر ہے۔ اس مندر کو چوہوں کا مندر بھی کہا جاتا ہے۔ اس مندر میں ہر جگہ چوہے عبادت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق 25 ہزار چوہے اس مندر میں ایک وقت میں دیکھے جا سکتے ہیں اور ملک بھر سے لوگ اس مندر میں آکر ان چوہوں کو دودھ پلاتے ہیں۔ اس مندر میں مرنے والے ہر چوہے کا چاندی کا ایک مجسمہ بنا دیا جاتا ہے
image
 
4: اوانوس بالوں کا میوزیم ترکی
یہ دنیا کا عجیب ترین میوزیم ہے جو کہ ایک برتنوں کی دکان میں بنایا گیا ہے- اس میوزیم میں 16 ہزار خواتین کے بال موجود ہیں۔ اس میوزيم کو چیز گیلپ نامی ایک کمہار نے قائم کیا تھا۔ اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ایک عورت سے محبت کرتا تھا۔ لیکن وہ عورت جب جدا ہونے لگی تو اس عورت نے اس کو اپنے بالوں کا گچھا کاٹ کر اور ایک پیغام لکھ کر دیا جو اس نے ایک دیوار کے ساتھ لگا دیا۔ اس کے بعد جب یہ شہرت بڑھی تو اس شہر میں آنے والی خواتین آتی ہیں اور اپنے بالوں کی لٹ کاٹ کر ایک پیغام کے ساتھ وہاں لگا دیتی ہیں دور دور سے لوگ اس میوزيم کو دیکھنے آتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: