|
|
شوبز کی دنیا میں ہر دور میں ہم عصر اداکاروں کے درمیان مقابلے کی فضا
قائم رہتی ہے۔ اور درحقیقت یہی چیز بہتر سے بہتر کام کرنے کی طاقت دیتی
ہے۔ جس کو عوام کی پسندیدگی کی سند مزید حوصلے کو بڑھا دیتی ہے۔ حالیہ
دور میں بہت ساری اداکارائیں ایک دوسرے سے مسابقت کی دوڑ میں کامیابی
سے کام کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ انہی اداکاراؤں میں عائزہ خان اور مائرہ
خان بھی شامل ہیں۔ اگرچہ دونوں ہی بہتر کام کر رہی ہیں اور عوام میں
مقبولیت کے لحاظ سے بھی دونوں ہی بہت پسند کی جاتی ہیں لیکن ان دونوں
میں سے زیادہ کامیاب کون ہے یہ ایک مشکل سوال ہے |
|
کامیاب شو |
حالیہ دور کی مقبول اداکاروں میں ان دونوں کا نام سرفہرست ہے ۔ مائرہ خان
جنہوں نے شوبز میں بطور وی جے انٹری دی تھی ان کی مقبولیت کو ہم ٹی وی کے
ڈرامے ہم سفر نے مقبولیت دوام بخشی جب کہ عائزہ خان نے اپنے کیرئير کا آغاز
2009 میں بطور اداکارہ کیا۔ اور ان کی مقبولیت کے سفر کا آغاز بھی ہم ٹی وی
کا ڈرامہ میرے مہربان قرار پایا۔ اس کے بعد پیارے افضل نے انہیں مقبولیت کے
آسمان پر پہنچا دیا اس کے بعد مائرہ خان نے بڑی اسکرین پر نظر آنے کا فیصلہ
کیا جب کہ عائزہ خان نے اب تک بڑی اسکرین پر انٹری نہیں دی اس حوالے سے
مائرہ خان کو زیادہ بہتر قرار دیا جا سکتا ہے- |
|
بطور رومینٹک ہیروئين |
اگر ان دونوں اداکاراؤں کو دیکھا جائے تو دونوں ہی اداکاراؤں نے بطور
ہیروئين رومینٹک کردار ادا کیے ہیں۔ لیکن جو مقبولیت لو اسٹوریز میں
اداکاری میں مائرہ خان کے حصے میں آئی وہ عائزہ خان کو نہیں مل سکی۔ عائزہ
خان کو عام طور پر معاشرتی طور پر کردار ادا کرنے پر زیادہ پسند کیا جاتا
ہے۔ جب کہ مائرہ خان کی مقبولیت بطور ایک رومینٹک ہیروئين اس حوالے سے بہت
زيادہ ہے کہ ان کی شخصیت میں بیک وقت مشرقی اور مغربی دونوں ہی رنگ ہیں۔
صدقے تمھاری کی وہ گاؤں کی لڑکی ہو یا شہر ذات کی مغربی ماحول میں ڈھلی
لڑکی ہر ہر رنگ میں وہ عوام میں بہت پسند کی جاتی ہے- |
|
|
|
سوشل میڈيا پر کامیابی
|
اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ سوشل میڈيا پر لوگوں کو
کس طرح متوجہ کرنا ہے اس ہنر میں عائزہ خان کا مقابلہ کوئی اور اداکارہ
نہیں کر سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت سوشل میڈيا پر ایک بڑی تعداد ان کو
فالو کر رہی ہے۔ اور وہ بھی اپنے فالورز کو اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کر کے
مایوس نہیں کرتی ہیں۔ جب کہ اس حوالے سے مائرہ خان کا سوشل میڈيا کا فیکٹر
کچھ کمزور ہے ان کے حوالے سے ان کے چاہنے والوں کو خبریں دوسرے ذرائع سے
ملتی ہیں۔ اور وہ خود سے سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے کم ہی پوسٹ لگاتی ہیں- |
|
کل اور آج میں بہتر
کون |
ویسے تو اگر آغاز میں ان دونوں اداکاراؤں کو دیکھا
جائے تو دونوں ہی نے خود کو بہت بہتر کیا ہے اور اپنے لک کو ماضی کے مقابلے
میں بہت بہتر بنایا ہے لیکن عائزہ خان نے دو بچوں کے ساتھ جس طرح خود کو
مینٹین رکھا ہے وہ بہرحال ایک مثال ہے۔ جب کہ مائرہ خان نے خود کو بین
الاقوامی طور پر ایک ماڈل کے طور پر متعارف کروایا ہے اور بولڈ شوٹ کروا کر
بھی برانڈ ایمبسٹر کے طور بھی کام کر رہی ہیں- |
|
تنازعات سے شہرت |
عائزہ خان کے کیرئير پر نظر ڈالی جائے تو ان کا کیرئیر ہر قسم کے تنازعات
سے پاک رہا ہے انہوں نے کبھی بھی کسی کو ایسا موقع فراہم نہیں کیا کہ ان کے
حوالے سے کسی قسم کی بات کی جائے۔ جب کہ اس حوالے سے مائرہ خان ہر کچھ دن
کے بعد کسی نہ کسی افواہ یا تنازعے کا حصہ بن جاتی ہیں۔ اس حوالے سے ان کو
میڈيا سے بھی یہی شکایت رہتی ہے کہ وہ ان کی ٹوہ میں رہتا ہے- |
|
|
|
صرف محنت پر یقین |
دونوں ہی اداکارائیں سخت محنت کے ذریعے کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں مائرہ
خان نے اسی محنت کے بھروسے پر بالی وڈ کی فلموں میں بھی اپنی جگہ بنائی۔ جب
کہ اس کے علاوہ بھی مختلف کرداروں میں کام کر رہی ہیں تاہم انہوں نے ٹیلی
وژن اسکرین کو چھوڑ کر بڑے پردے کو اپنا ٹھکانہ بنا لیا ہے جب کہ عائزہ خان
نے مختلف کرداروں میں کام کر کے اپنی ایک علیحدہ شناخت بنا لی ہے۔ ڈرامہ
میرے پاس تم ہو میں مہوش کا کردار بھی عائزہ خان کا ایک ایسا ہی بولڈ اسٹیپ
تھا جس نے انہیں شہرت کے آسمان پر پہنچا دیا |
|
حرف آخر! |
ویسے تو جس طرح ہر انسان ایک جیسا نہیں ہوتا اسی طرح یہ دونوں اداکارائيں
بھی زندگی کے کچھ شعبوں میں ایک دوسرے سے بہتر ضرور ہیں لیکن ان کی کامیابی
کا فیصلہ درحقیقت ان کے چاہنے والوں کے ہاتھ میں ہے جو بہتر فیصلہ کر سکتے
ہیں- |