اسکول کے دوستوں کے گروپ میں ایک پوسٹ آئی کہ ایک صاحب
علم صحت کی تحقیق کے مطابق
ایل ڈی ایل کولیسٹرول اس طرح نقصان دہ نہیں جس طرح سمجھا جاتا ہے بلکہ اس
کی زیادتی والے لمبی عمر پاتے دیکھے گئے ۔
اس پوسٹ نے چونکا دینے کے ساتھ بھونچکا سا رہ جانے پر اور لکھنے پر مجبور
کیا ۔ مجھے نہیں پتہ کہ بھونچکا رہ جانے کا اردو زبان سے کوئ تعلق ہے یا
نہیں لیکن مجھ سے بہت گہرا تعلق ہے کیونکہ یہ پہلی بار ایک مس یا استانی
صاحبہ سے سنا اور مس جو کہتی ہیں وہ ٹھیک ہوتا ہے اور وہ مس ہماری قریبی
عزیز اور بزرگوں میں سے تھیں۔
گروپ میں ڈاکٹر حضرات کی خاموشی اور تنہائی کے احساس نے بھی قلم اٹھانے اور
اسے حکمت کی پرائ سیاہی میں ڈبونے کا خیال آیا۔
تحقیق تو ہوتی رہیں گی اور پرانی رد بھی ہوتی رہیں گی لیکن کچھ ایسی چیزیں
جو ہزاروں سال سے ہیں اور ہزاروں تک رہیں گی وہ بیان کرنے کا دل چاہا جو
ڈاکٹر ، حکیم ، محقق ، دانشور حضرات سے سنی گئیں یا کتابوں سے پڑھ کر اور
مختصر زندگی کے طویل تجربوں سے حاصل کی گئ ہیں۔
صحت کا دارومدار نیند، ورزش اور متوازن غذا سے ہونا۔
پیدل چلنا اور نفسیاتی ، جسمانی اور روحانی طور پر مطمئن ہونا ۔
اچھا ماحول اور مشغلہ ۔
چند خاص خالص قدرتی چیزیں جیسے دودھ دہی شہد ، ہلدی ، لہسن ، ادرک ،
کلونجی، زیتون وغیرہ وغیرہ کی خاص افادیت ۔
گوشت ، پھلوں سبزیوں مچھلی ، اسپغول کے چھلکے کا متوازن استعمال
ایک وقت میں زیادہ کھانے کے بجاے متعدد بار چار گھنٹوں کے وقفہ سے چھوٹی
مقدار
پانی کا تواتر سے استعال
زیادہ غصے سے پرہیز
خوش رہنا اور دوسروں کو خوش رہنے دینا
تھوڑی سی دھوپ اور
تھوڑی سی محبت
|