|
|
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہنوں کی جوڑیاں آج کل کافی زور و شور سے
کامیابیاں طے کر رہی ہیں۔۔۔اس میں ایک بہن پہلے کامیاب ہوتی ہے اور پھر
دوسری اس کی رسی کو پکڑ کر آگے بڑھتی ہے اور خود کو ثابت کر دیتی ہے۔۔۔لیکن
بہنوں کا ایک دوسرے کے لئے سچا ہونا بہت ضروری ہے۔۔۔انڈسٹری میں ایسی کچھ
بہنیں ہیں جو ایک دوسرے کے لئے لگی لپٹی نہیں رکھتیں |
|
ایمن اور منال |
ایمن اور منال کے درمیان اٹھائیس منٹ کا فرق ہے اور ایمن بڑی ہے ۔۔۔اور
منال کو لگتا ہے کہ ایمن میں ساری خصوصیات ماؤں والی ہیں۔۔۔وہ منال کو ایسے
ہی ہر اچھی بری بات بتاتی ہے جیسے کہ کوئی ماں۔۔جب ایمن نے انڈسٹری میں وزن
کم کرکے خود کو کامیاب کیا اور ایک گلیمرس ہیروئن کے طور پر سامنے آئیں تو
یہ کرنے کے بعد انہوں نے منال کو شرمندہ کرنا شروع کیا کہ تم بھی وزن کم
کرو۔۔۔وہ اکثر کہتی تھی کہ مجھے کسی نے تمہارے لئے یہ کہا تو مجھے بالکل
اچھا نہیں لگا۔۔تمہیں خود شرم نہیں آتی کہ تم موٹی ہو اور وزن کم کرنا
چاہئے۔۔۔منال کا کہنا ہے کہ میری زندگی میں موٹیویشن ایمن کی یہ ڈانٹ اور
مشورے ہی بنے |
|
|
سجل اور صبور |
سجل اور صبور میں سے سب کو ہی پتہ ہے کہ کامیابی کا سفر
سب سے پہلے سجل نے طے کیا لیکن سچ یہ ہے کہ اس سارے عرسے میں صبور نے اپنی
ماں اور بھائی کا ساتھ دیا گھر کو سنبھالنے میں۔۔۔سجل کام کرتی تھی اور
صبور گھر میں ماں اور مائی کا ساتھ دیتی تھی۔۔۔صبور کا کہنا ہے کہ اکثر سجل
میرے ڈرامے نہیں دیکھتی اور جب پوچھو تو کہتی ہے کہ تم نے بہت اوور ایکٹنگ
کی۔۔۔صبور اکثر ان باتوں کی پرواہ نہیں کرتی۔۔۔صبور کا کہنا ہے کہ جب ہم
دونوں میں لڑائی ہوتی ہے تو سجل کو ہی مجھے منانا پڑتا ہے کیونکہ اس کا مجھ
سے بہت کام پڑتا ہے ۔۔۔ |
|
|
سارہ اور نور |
سارہ اور نور میں سارہ ہمیشہ سے ہی نور سے تیز تھی۔۔۔نور
کا کہنا ہے کہ سارہ شکل سے کافی معصوم لگتی ہے لیکن یہ اکثر مجھے ستاتی تھی
اور اب میری زندگی میں سارہ کا مشورہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔۔۔نور اور سارہ کے
درمیان سارہ بڑی ہیں اور اپنی زندگی کے بہت سراے تجربات سے نور کو مشوررے
دیتی ہیں اور نور ان پر عمل بھی کرتی ہے۔۔ |
|