جھریاں چٹکی بجاتے ہی غائب۔۔۔انڈسٹری کے کچھ ایسے چہرے جن کی عمر کو انہوں نے خود بریک لگایا ہے

image
 
عمر بڑھتی ہے تو جلد اس کی گواہی دے ہی دیتی ہے۔۔۔لیکن جس طرح اکثر گواہیاں بک جاتی ہیں کچھ اسی طرح جھریوں کا ثبوت مٹانے لئے بھی بہت سارے ٹریٹمنٹس اب آچکے ہیں اور انڈسٹری کے کئی نام اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔۔۔وہ چاہے نا بولیں لیکن اسکرین کبھی جھوٹ نہیں بولتی۔۔۔وہ وہی دکھاتی ہے جو اسے نظر آتا ہے۔۔۔
 
بشریٰ انصاری
اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے اور اب وہ کھل کر اس کا اقرار بھی کرتی ہیں اور کافی خوش بھی ہیں۔۔لیکن بشریٰ انصاری کے چہرے کو کچھ دن پہلے دیکھ کر اندازہ ہوا کہ انہوں نے خود بھی جوان نظر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔عمر پر بات کرتے ہوئے وسیم بادامی کے شو میں بشریٰ انصاری لوگوں سے یہ کہہ کر خفا ہوئیں کہ بھئی اگر ماہ نور بلوچ نانی ہے تو کیا ہوا اس کی سولہ سال میں شادی ہوئی تھی۔۔۔اس لئے اسے بوڑھا کیوں کہتے ہیں۔۔۔اڑتی اڑتی سنی ہے کہ وہ بھی ڈاکٹر شائستہ لودھی کے کلینک سے ہی کچھ کام کروا رہی ہیں اور اس کی جھلک ان کے چہرے پر نمایاں نظر بھی آرہی ہے۔۔۔
image
 
صبا فیصل
صبا فیصل سے کوئی جب بھی پوچھے کہ وہ خود کو بہتر رکھنے کے لئے کیا کرتی ہیں تو وہ یہی کہیں گی کہ قدرتی اچھی اسکن ہے اور میں تو کچھ بھی نہیں کرتی۔۔۔لیکن کام کرنے والے بھی عقاب کی نظر رکھتے ہیں۔۔وہ یہ سمجھ گئے ہیں کہ صبا فیصل اپنے حسن پر پہلے سے زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور انہوں نے اپنی جلد کو ٹائٹ بھی کروایا ہے بو ٹوکس کے ذریعے۔۔۔یہ اور بات ہے کہ سچ ابھی بھی صبا فیصل کے ہی پاس ہے۔۔۔
image
 
زیبا بختیار
ویسے تو انہیں ٹی وی پر بہت وقت سے نہیں دیکھا گیا ۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ اپنے بیٹے کی کم عمری میں شادی کرکے اور چھوٹی سی عمر میں ہی دادی بن کر انہوں نے گاڑی تو آگے بڑھالی لیکن اب باری ہے بریکس کو صحیح کروانے کی،،زیبا بختیار نے بھی فلرز اور بوٹوکس سے کام لینا شروع کردیا ہے اور اب وہ دوبارہ کافی جوان دکھائی دے رہی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: