عشق میں اپنے کیرئیر ہی ختم کر لیا۔۔۔شکیلہ قریشی کی محبت کہانی

image
 
لالی ووڈ کی تاریخ میں کئی ایسے نام آئے جو اچانک اپنے عروج پر غائب ہوگئے اور پھر ان کی کھوج جب بھی کی گئی تو ایک تلخ کہانی ان سے جڑی ملی۔۔۔ایسا ہی ایک نام تھا شکیلہ قریشی کا۔۔۔ایک ایسا دور تھا نوے کی دہائی میں جب ہر کمرشل کی جان شکیلہ قریشی کو ہی مانا جاتا تھا۔۔بڑے بڑے برانڈز میں ان کا چہرہ برانڈ کی شان کو بڑھا دیتا تھا۔۔۔
 
شکیلہ قریشی کو کیونکہ بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا تو وہ لاہور میں پی ٹی وی اپنے اس شوق کی تکمیل کی غرض سے آئیں اور انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔۔۔کمرشلز کی دنیا میں دھوم مچانے کے بعد انہیں بہترین ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔۔۔
 
ایک دن،پیاس اور کئی شاندار ڈراموں میں انہوں نے خود کو منوایا۔۔۔ان کی شہرت کے باعث فلم انڈسٹری نے انہیں آفرز دیں اور یوں وہ بڑے پردے پر جلوہ گر ہو گئیں۔۔۔فلم ’’گورنر‘‘ ان کی پہلی فلم تھی۔۔۔اس کے بعد انہیں فلموں کی دنیا میں بھی پذیرائی ملی۔۔۔اور پھر یوں ہوا کہ فلم ’’چار سو بیس ‘‘ میں ان کا ٹکراؤ اردو تھیٹر کراچی کے کامیاب نام عمر شریف سے ہوگیا۔۔۔وہ اس فلم کے ڈائریکٹر تھے اور اداکار بھی۔۔۔
 
image
 
یوں ان دونوں کی محبت کا آغاز ہوا۔۔۔اس کے بعد یہ دونوں باقاعدہ فلموں میں ساتھ نظر آئے ۔۔۔فلم باغی شہزادے میں جب وہ آئیں تو اس کے بعد انہوں نے عمر شریف سے شادی کر لی اور فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا۔۔۔
 
جب یہ ہوا تو اس وقت ان کے کیرئیر کا عروج تھا۔۔۔اور عمر شریف سے شادی کا فیصلہ اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔کیونکہ وہ پہلے سے شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ بھی تھے۔۔۔کیسے نبھے گی یہ شادی اس کا سوچنا اس وقت شاید ضروری نہیں سمجھا گیا۔۔۔یا عشق نے ان سوچوں کی مہلت نہیں دی۔۔۔
 
شادی کے بعد دونوں میں اختلافات کا ایک نیا دور شروع ہوا۔۔۔کہا جاتا ہے کہ شکیلہ قریشی نے خود عمر شریف سے خلع لے لی ۔۔لیکن اس بات کا اقرار کبھی نہیں کیا۔۔۔
 
image
 
شکیلہ قریشی پھر کبھی لوٹ کر نہیں آئیں لیکن اکثر جاننے والوں کی ملاقات ان سے ہوئی اور پتہ چلا کہ انہوں نے دوسری شادی نہیں کی بلکہ وہ کسی بھی قسم کی نمائش چاہتی ہی نہیں اور سامنے آنا بھی نہیں چاہتیں۔۔۔
 
شکیلہ قریشی نے جو عشق کیا اس کا انجام ان کی زندگی میں س وائے تنہائیوں کے اور کچھ نہیں لایا۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: